ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ کے انتخابات 2015ء کے لئے کاغذات آج جمع کرائے جائینگے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ نے 2015ء کے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا

اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ کراچی سے الحاق شدہ تمام فٹ بال کلبوں کو مطلع جاتا ہے کہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 14مارچ 2015ء دوپہر 3بجے تک ہے

تمام ٹیمیں مزید معلومات کے لئے آفس اوقات میں ٹرانس لیاری اولڈ گولیمار فٹ بال اسٹیڈیم پر کنوینر میر بخش سے رابطہ کریں ۔

جاری کردہ ۔میڈیا سیکریٹر ی
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ کراچی