ضلع میں 28 گیس تنصیبات کی سکیورٹی غیر تسلی بخش قرار

Gas Pipe Lines

Gas Pipe Lines

سرگودھا (جیوڈیسک) ضلع میں محکمہ سوئی گیس کی 28 اہم تنصیبات اور پائپ لائنوں کی سکیورٹی غیر تسلی بخش قرار، محکمہ نے موثر حفاظتی اقدامات کیلئے فوری طور پر ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔

چیف انجینئر ٹیکنیکل شہریار قاضی کی طرف سے ضلعی افسران کو موصول ہونیوالے مراسلہ کے ہمراہ مذکورہ تنصیبات و مقامات کی مکمل تفصیلات ارسال کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متعدد بار سوئی گیس کی مذکورہ انسٹالیشنز کی سکیورٹی کیلئے سفارشات بھجوائی گئیں مگر ان سفارشات کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے جبکہ وزارت داخلہ پنجاب کی طرف سے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر یہ مقامات انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

ملک کے موجودہ نازک حالات کے پیش نظر یہ سکیورٹی لیپس کسی انتہائی خطرناک دہشتگردانہ کارروائی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ چیف انجینئر کی طرف سے ان حساس مقامات کی فول پروف سکیورٹی کیلئے فوری اقدامات کرنیکی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔