ضلعی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے خلاف واک کا سلسلہ جاری

کروڑ لعل عیسن: ضلعی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے خلاف واک کا سلسلہ جاری، عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آ رہے۔ تفصیل کے مطابق ضلع لیہ خصوصاً کروڑ لعل عیسن میں سیمینار اور TMA آفس تا تکبیر چوک تک چند فرلانگ کی واک تو کی گئی لیکن اس کے تدارک کیلئے عملی طور پر علاقہ بھر میں کہیں مچھروں اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے سپرے نہیں کروایا گیا۔

نہ ہی کوڑا کرکٹ اور پرانے ٹائروں کو اٹھانے پو توجہ دی جا رہی ہے ۔ افسران واک اور فوٹو سیشن کروا کر اپنی ذمہ داری سے عہدہ براں ہو کر ڈینگی کو کاغذوں میں شکست دینے میں مصروف ہیں ۔ عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈینگی جیسی موذی مرض کے خلاف عملی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔