ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) تحصیل بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کی 43خالی آسامیوں پر بھرتی ، تمام بھرتیاں میرٹ کے مطابق ہوں گی ،تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کا ازالہ ممکن ہو گا ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالخالق تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹیکسلا میں قائم سرکاری تعلیمی اداروں کی 43خالی آسامیوں پر بھرتی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
اس مقصد کے لئے گزشتہ روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل ٹیکسلا عبدالخالق کی زیر نگرانی گورنمنٹ ہائی سکول ٹیکسلا میں انٹریو مکمل کئے گئے کلا س فور کی 43خالی آسامیوں کے لئے 935امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں اس حوالے سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر تحصیل ٹیکسلا عبدالخالق نے کہا کہ ان خالی آسامیوں پر تعیناتی سے تحصیل بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل و مشکلات کا ازالہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام بھرتیاں میرٹ کے مطابق ہوں گی اور انشاء اللہ تجربہ کاراور تعلیم یافتہ افراد اس کا حصہ بنیں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم پنجاب کے اعلی افسران کے احکامات کے مطابق میرٹ پر خاص توجہ دی گئی ہے واضح رہے کہ تحصیل ٹیکسلا کے سرکاری تعلیمی اداروں کو سٹاف کی کمی کا سامنا تھا خالی آسامیوں پر تعیناتی سے سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں مزید بہتری پیدا ہو گی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038