ضلع گجرات بھر کے صحافیوں کا اتحاد اور خبروں کی اشاعت پر پولیس چوکی ملکہ کا تمام تر عملہ تبدیل کر دیا گیا
Posted on July 13, 2013 By Tahir Webmaster گجرات
ملکہ : ضلع گجرات بھر کے صحافیوں کا اتحاد اور خبروں کی اشاعت پر پولیس چوکی ملکہ کا تمام تر عملہ تبدیل کر دیا گیا۔ گزشتہ دنوں مقامی صحافی عمر فاروق اعوان نے علاقہ میں منشیات فروشی کے بارے میں خبر شائع کی تھی جس پر عملہ سیخ پا ہو گیا تھا اور صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔ جس ضلع گجرات بھر کی صحافی برادری سراپا اختجاج بن گئی۔ اور خبریں شائع کیں جن پر ایس ایچ او تھانہ گلیانہ چوہدری محمد ارشد نے ایکشن لے لیا اور چوکی ملکہ کے عملہ کو تھانہ بلا کر وہاں نیا عملہ تعینات کر دیا ہے۔
SHO نے کہا ہے کہ سابقہ عملہ نالائق تھا جو کہ اپنی کارکردگی کو چھپانے پر غلط راستے پر چل نکلا تھا۔ اب آئندہ ایسا ہر گز نہیں ہو گا صحافی ہمارے بھائی ہیں ہمارا اور ان کا چولی دامن کا سا تھ ہے یہ ساتھ ہمیشہ قا ئم رہے گا۔ صحافی بر ادری نے SHO کے اس امر پر اظہار مسرت کیا صحافیوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجا م دیتے رہیں گے اور علاقہ میں جرائم کی اس طرح نشاندہی بھی کرتے رہیں گے۔