گجرات (بیورو چیف نمائندہ خصوصی) ممتاز اوورسیز پاکستانی چوہدری افتخار احمد کھٹانہ راہنما مسلم لیگ (ن) اٹلی نے گذشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کی کامیابی کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران کا حق بھی بنتا ہے کہ وہی ضلع گجرات کے چیئرمین بنیں بلدیاتی الیکشن کے تمام مراحل میں حلقہ این اے107 میں کوٹلہ برادران کے نامزد تمام امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
پورے ضلع گجرات میں سب سے زیادہ چیئرمینوں کی حمایت بھی کوٹلہ برادران کو ہی حاصل ہے۔ انشاء اللہ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کی کامیابی کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے۔
اپنے تمام تر وسائل بھی بروئے کار لائیں گے۔ چوہدری افتخار کھٹانہ نے مزید کہا کہ ضلع گجرات کی چیئرمینی کوٹلہ برادران کا حق ہے۔ ہم قائدین میاں برادران سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ چوہدری تنویر احمد کوٹلہ کو ضلع گجرات کی چیئرمینی کا ٹکٹ دیا جائے انشاء اللہ یہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر علاقہ کی تعمیر و ترقی اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے احسن انداز میں کام کریں گے۔