کوٹلہ ارب علی خان: ضلع گجرات میں تمام کام شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے ضلع میں قانون میرٹ اور انصاف کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے گا اس ضمن کوئی بھی مصلحت آڑے نہیں آئے گی ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے بڑے بڑے منصوبوں کے ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبوں پر بھی انقلابی تبدیلیاں کی ہیں جس کا بنیادی مقصد اداروں کو مزید مستحکم بنانا اور نظام کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنانا ہے اور اس نظام کی بدولت تمام ادارے بہتر طور پر عوام کی حقیقی خدمت کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ کرپشن چاہے کسی بھی صورت میں ہو وہ غلط ہے کیوں کہ اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے ماضی میں نا اہل لوگوں کی سفارشی بھرتیاںکی گئیں جو آج حکومت اور عوام دونوں کیلئے درد سر بنے ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کرنے کی بجائے چور دروازے ڈھونڈنے اور مال بنانے کے چکر میں ہوتے ہیں جو بھی ملازمین اپنے متعلقہ عہدوں پر اور عوامی خدمت کے معیار پر پورے اتریں گے ان کو ضلع میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائیگی انھوں نے کہا کہ یورپ کی ترقی کا راز یہ ہے کہ وہاں میرٹ کا نظام قائم ہے جہاں اداروں کے بنائے گئے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور پامالی کی جرات بھی کوئی نہیں کر سکتا عوام کو چاہیے کہ جن اداروں کے افسران حد سے تجاوز کریں انکی نشاندہی کریں اور انکے خلاف کھڑے ہو جائیں ہم ہر طرح سے ان کا ساتھ دیں گے ۔
کوٹلہ ارب علی خان( )چوہدری آصف رضا کوٹلہ نے حلقہ کا تعزیتی دورہ کیاوائس چیئرمین چوہدری اکرام گوٹریالہ کے چچا کے نماز جنازہ میں شرکت کی موضع نالی پھاگلی میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر زبیر کے خالو کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد انکے ہمراہ تھی ۔
کوٹلہ ارب علی خان( )چوہدری اصف رضا کوٹلہ نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کے ہمراہ سپورٹس سٹیڈیم کوٹلہ ارب علی خان کا دورہ کیا حالیہ بارشوں کی وجہ سے سپورٹس سٹیڈیم کی بیرونی دیوار کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا گیا اور اس کی مرمت اور ڈیزائن میں تبدیلی کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے گئے اس موقع پر فواد حسین ایس ڈی او پراونشل بلڈنگ گجرات، عامر نواز اوورسیز پراونشل بلڈنگ گجرات ، چوہدری غضنفر حسین کالس کھاریاں بھی ان کے ہمراہ تھے۔