ڈسٹرکٹ گجرات کی ٹیم کے ٹرائیلز 14 اگست کو ہونگے
Posted on August 1, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینٹر 2013-14 ڈسٹرکٹ گجرات کی ٹیم کے ٹرائیلز مورخہ 14 اگست بروز اتوار بوقت 9 بجے صبح ظہور الٰہی سٹیڈیم گجرات میں منعقد ہو نگے ،DCA کے صدر آصف امتیاز نے سلیکشن شیڈول کی منظوری دی۔
سیالکوٹ ریجن کے ہیڈ کوچ سابق نیشنل کھلاڑی اعجاز احمد جونیئر خصوصی طور پر کھلاڑیوں کی سلیکشن کیلئے گجرات تشریف لائیں گے ،DCA کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد اقبال بٹ، نثار احمد نثاری اور شاہد ممتاز ملک ڈسٹرکٹ گجرات ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کو میرٹ پر منتخب کرینگے، تمام خواہشمند کھلاڑی مقرر وقت پر DCAکے سیکرٹری سید نسیم عباس سے سٹیڈیم میں رابطہ کریں۔