ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی مشینری بے یارومددگار پڑی ہے
Posted on July 11, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
چکوال : ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی مشینری بے یارومددگار پڑی ہے اور بارشوں کی وجہ سے زنگ آلود ہو رہی ہے۔ مختلف ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والی مذکورہ مشینری کھلے آسمان تلے پڑی ہے شدید بارشیں ہونے کے باوجود اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔
جبکہ ای ۔ڈی او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی بہتر کارکردگی کیلئے پنجاب بھر کے چھتیس اضلاع میں سے چکوال ان آخری چار ضلعوں میں سے ایک ہے جس میں محکمہ صحت کیلئے فنڈ نہ ہونے کے برابر جاری کئے جاتے ہیں اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں۔