بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبر کے شعبہ ڈائلاسیز سنٹر میں ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری گفتار حسین نے ورلڈ ہیپاٹائٹس کے بارہ میں انجمن فلاح بہبود کے زیر اہتمام آگاہی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے حوالہ سے ملک میں بہت چیلج کا سامنا ہے ہیپا ٹاٹس کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے یہ مرض تشویش ناک حد تک بڑھتا جارہا ہے آگاہی پروگرام شہروںسے ہٹ کر دیہاتوں تک ہونے چاہیے تاکہ عوام احتیاطی تدابیر حاصل کرسکیں کیا تقریب میں میڈیکل سپشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر طارق مسعود ، میڈیکل سپرٹنڈنٹ فداحسین ، ہیپاٹاٹس فوکس پرسن ڈاکٹر محبوب ، ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر ظہیر ، ڈاکٹرز ، پیر امیڈیکل سٹاف کے علاوہ سیاسی ، سماجی وکلاء صحافیو ں اور عوام علاقہ نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں اس صحت شعبہ کو نظر انداز کیا جارہا ہے ملک کی 10 فیصد آبادی ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے ایسی حالت میں ہم کیا ترقی کرسکتے ہیں بیرونی ممالک میں ہیپاٹائٹس کے بارے میں اکثر آگاہی پروگرام ہوتے رہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس ملک میں آگاہی کے سلسلہ میں فقدان ہے۔
شہروں سے ہٹ کر دیہاتوں میں بھی آگاہی پروگرام ہونے چاہیے خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر کشمیر دوست ا نجمن فلاح بہبود مبارکباد کی مستحق ہے ڈاکٹر طارق مسعود نے اس موقع پر کہا کہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لیے ہر سطح پر آگاہی پروگرام ہونے چاہیے آگاہی اور احتیاطی تدابیر نہ ہونے کی وجہ ہیپاٹائٹس کا مرض بڑھتا جارہا ہے عوام کو چاہیے کہ وہ ا نجکشن لگوانے سے پہلے یہ اطمینان کریں کہ سرنج غیر استعمال شدہ ہے نئے بلیٹ کا استعمال کریں انتقال خون سے پہلے ا طمینان ضروری ہے کہ خون لیبارٹری سے ٹسٹ شدہ ہو نیم ڈاکٹرز سے دانتوں کا علاج نہ کروائیں اور عطائی ڈاکٹر سے غیر ضرور ی انجکشن نہ لگوائیںہیپاٹائٹس سے بچنے کے احتیاطی تدابیر کی بہت ضرورت ہے احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی اس کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر طارق مسعود نے اس موقع پر سوالات کے جواب بھی دئیے ہیپاٹاٹس فوکس پرسن ڈاکٹر محبوب نے کہا کہ 8 ماہ قبل ہیپاٹا ئٹس پروگرام شروع کیا گیا تھا یہ ڈاکٹر اعظم کا خواب ہے اس وقت رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 135 ہے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر فدا حسین نے اس موقع پر کہا کہ ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر عوام میں آگاہی بہت ضروری ہے حضرات اپنے اپنے علاقوں میں ہیپاٹائٹس پروگرام کی تقریب کا انعقاد کریںآگاہی پروگرام کے منعقد ہونے سے ہیپاٹاٹس بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے اور بہت حد تک اس مرض پر قابو کیا جا سکتا ہے۔