لیہ (نامہ نگار)شہریوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لیہ میں تمام ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے چوبیس گھنٹے خدمات جاری ہیں جس کے دوران گزشتہ ماہ 32773 مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ہسپتال سے خدمات کے سلسلے کی عملی کڑی ہے یہ بات ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ ڈاکٹر خالد نعیم نے ای ڈی او صحت ڈاکٹر احمد حسن ماڑھا کو ایمر جنسی میں فوری استعمال کے لئے سٹریچر ز، ویل چیئرز ، باہر کھڑے رکھنے کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتا ئی ، ڈاکٹر خالد نعیم نے بتایا کہ ہسپتال میں ان ڈور ، آوٹ ڈور ، ایمر جنسی و سپیشلسٹ ڈاکٹر ز بلا ک میں مر یضو ں کو چوبیس گھنٹے طبی سہو لیا ت کی فراہمی کا عمل جا ری ہے۔
ایمر جنسی میں آنے والے مریضوں کو فوری طور پر طبی سہولت کے لئے احاطے میں ہی سٹریچرز و ویل چیئر ز کھڑی کر دی گئی ہیں تا کہ مر یض کو فوراً ایمر جنسی بلا ک میں شفٹ کیا جا سکے ، انہو ں نے ہسپتال کی کارکردگی کے بارے میں بتا تے ہو ئے کہا کہ ہسپتا ل میں آؤٹ ڈور 19300 مر یضو ں ، ان ڈور 2619مریضو ں کو طبی سہو لیا ت کی فراہمی کے علا وہ ، 299 ڈلیوری کیسز ، 7274 کلینکل لیبا رٹریز کی سہو لیا ت فراہم کرنے کے علا وہ ، 753 ای سی جی ، 1696 ایکسرے کی سہو لت کے علا وہ ، 732 چھو ٹے بڑے آپریشن کی سہو لیا ت گزشتہ ما ہ فراہم کی گئی ہیں۔