ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال ننکانہ صاحب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ڈاکٹر عثمان علی خاں، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم رندھاوا، ایم ایس ڈاکٹر نواز خالد رانجھا، ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر سعدیہ اورڈاکٹر اسلم شاہین کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ننکانہ صاحب کے پیرامیڈیکس سٹاف نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں سی سی یو نہ ہونے کی وجہ سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا تھا اور دل کے مریضوں کو مجبورا لاہور یا فیصل آباد کے ہسپتالوں میں ریفر کیا جاتا تھا لیکن اب مریضوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوگا اور اب انہیں علاج و معالجہ کے لئے دوسرے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔