وزیر آباد کی خبریں 6/11/2014

Protest

Protest

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیر آباد کی اپ گریڈیشن اور ٹراما سنٹر کی اافتتاحی تقریب بد نظمی کا شکارہو گئی

وزیر آباد(تحصیل رپورٹر)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیر آباد کی اپ گریڈیشن اور ٹراما سنٹر کی اافتتاحی تقریب بد نظمی کا شکارہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیر آباد کی اپ گریڈیشن کی تقریب ہو رہی تھی جس میں ایم این اے اور ایم پی اے کے حامیوں کے درمیان ہونے والی معمولی تلخ کلامی شدید لڑائی کی صورت احتیار کر گئی ۔ایم پی اے کے حامی یوتھ ونگ کے صدر عمران سنی کمبوہ ساتھیوں کے ہمراہ ہسپتال کے باہر یوتھ ونگ کو اہمیت نہ دیئے جانے پر امن دھرنا دے کر احتجاج کر رہے تھے۔کہ ایم این اے اور باگڑی گروپ کے افراد نے انہیں احتجاج کرنے سے منع کرتے ہوئے معمولی تلخ کلامی کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا جن کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے ایمرجنسی میں لے جایا گیا،اور تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحت انسان کی بنیادی ضرورت ہے ایک صحت مند معاشرہ ہی کسی بھی ملک کی ترقی کا ضامن ہے

وزیر آباد(تحصیل رپورٹر)صحت انسان کی بنیادی ضرورت ہے ایک صحت مند معاشرہ ہی کسی بھی ملک کی ترقی کا ضامن ہے پنجاب حکومت شعبہ صحت کے سلسلہ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سرکاری ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر نثار چیمہ سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیر آباد کی اپ گریڈیشن کی تقریب کے دوران کیا۔تقریب کا اہتمام انجمن بہبوری مریضاں نے کیا ،ڈاکٹر نثار نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی عمارت جو کہ اپنی معیاد پوری کر چکی ہے اس کی نئی تعمیر اور ہسپتال کی اپ گریڈیشن انتہائی ضروری ہو چکی تھی ۔پنجاب حکومت نے اس کیلئے 17کڑور روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے فری علاج کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا اس کے مفید نتائج سامنے آئے ہیں۔اس موقع پر صدر انجمن بہبودی مریضاںچوہدری جاوید اقبال اللہ والے نے سپاسنامہ پیش کیا اور کہاکہ انجمن بہبودی مریضاں ہسپتال انتظامیہ کے شانہ بشانہ چل رہی ہے غریب اور مستخق مریضوں کے علاج کیلئے ہر قسم کی ادویات فری مہیا کر رہی ہے ،ایم ایس ڈاکٹر محمد الطاف نے کہاکہ تحصیل وزیر آباد کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ کارڈیالوجی سنٹر کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن ہو رہی ہے اور ٹراما سنٹر قائم کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد ،ڈاکٹر ظہیر چیمہ ، فیض رسول بٹ ،عبدالواحد اللہ والیو دیگر موجود تھے۔بعد میں ڈاکٹر نثار چیمہ نے ٹراما سنٹر کا افتتاح کیا ،اور ہسپتال کا وزٹ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
متاثرین سیلاب ذدگان کی امداد کے سلسلہ میں خادم اعلیٰ ریلیف پیکج پٹواری حلقہ منصوروالی نے اپنے رشتہ دار
وزیر آباد(تحصیل رپورٹر) متاثرین سیلاب ذدگان کی امداد کے سلسلہ میں خادم اعلیٰ ریلیف پیکج پٹواری حلقہ منصوروالی نے اپنے رشتہ دار کو ایک لاکھ پچیس ہزار روپے ناجائز دلوالا دیئے ،زمین کے اصل کاشتکار سراپا احتجاج ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق حالیہ سیلاب کے متاثرین کی مدد کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے متاثرین کیلئے خصوصی ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا اور کسانوں کو بھی فی ایکڑ 10ہزار روپے دیئے گئے اس سلسلہ میں پٹواریوں اور مقامی انتظامیہ کو سروے کی ذمہ داری دی گئی حلقہ منصور والی کے پٹواری ملک فرخ ایوب نے رنیکیے و دیگر دیہاتوں کے کسانوں سے فی کس ہزار رپیہ لیا ،دوسرا اپنے ایک عزیز محمد شفیق ولد عبدالشکورجو کہ بستی قدرت آباد کا رہائشی ہے پٹواری فرخ ایوب نے رنیکے میں واقع زمین ساڈے بارہ ایکڑ جو کہ عمران خاں ولد غلام رسول قوم منہاس ،محمد صادق ولد شفیع محمد،محمد حسین چیمہ کی مالکی ہے اور اس پرغلام نبی ولد سردار محمد ،محمد ریاض ولد غلام حسین وغیرہ کاشتکاری کرتے ہیں ۔اس زمین کو محمد شفیق کے کھاتہ میں ڈال کر اسے ایک لاکھ پچیس ہزار روپیہ فنڈ سے دلوا دیا ۔اس سلسلہ میں زمین کے ٹھیکدار اور مالکوں نے اسسٹنٹ کمشنر رائو سہیل اختر کو درخواست دے رکھی ہے اس پر کوئی کاروائی نہ لائی گئی تو وہ سراپا احتجاج ہوئے اور انہوں نے پٹواری کے خلاف نعرے لگائے ۔اور اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ (فوٹو ہمراہ )