بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر میں ای سی جی کے نام پر خواتین مریضوں کی عزت نفس مجروح ہونے لگی لیڈی ڈاکٹر کی بجائے مرد سٹاف ای سی جی کرنے لگے خواتین کا شدید احتجاج لیڈی سٹاف کو تعینات کرنے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال بھمبر میں شعبہ ای سی جی میں لیڈی کی جگہ مر د سٹا ف کو تعینا ت کر دیا گیا خواتین مر یضوں کی ای سی جی بھی مر د سٹا ف کر نے لگا۔
جس سے خواتین مریضوں کی عزت نفس مجروح ہونے لگی خواتین مریضوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلیٰ احکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے شعبہ ای سی جی میں خواتین سٹا ف کو بھی تعینا ت کر نیکا مطا لبہ کیا ہے۔