لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صدر لاہور شیخ خرم روحیل اصغر ،نائب صدر ملک وسیم پاشا اور جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے NA 120میں مریم نواز کے ہمراہ کمپین کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے لوث عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے۔ تمام تروسائل پاکستانی قوم کی امانت ہیں اور دیانتداری کیساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہحکومت پنجاب صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے، چلڈرن ہسپتال لاہور میں 614بستروں پر مشتمل نئے انڈور بلاک کاافتتاح ایک خوش آئند قدم ہے۔ اربواں روپے کی لاگت سے تیار ہونیوالے نئے بلاک کے افتتاح کے بعد چلڈرن ہسپتال میں بستروں کی تعداد 1100ہوگئی ہے ۔نئے بلاک میں 16نئے آپریشن تھیٹرز بھی بنائے گئے ہیں جبکہ بچوں کے کینسر وارڈ کیلئے بستروں کی تعداد 100تک بڑھا دی گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کے منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار کو یقینی بنایا گیا ہے منصوبے شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیںاور ملکی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ منصوبوں میں اربوں روپے بچائے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جھوٹ اور بے بنیاد الزام تراشی کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے اور عوام جان چکے ہیں جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میںرکاوٹ ڈالنا چاہتے تھے وہ سیاسی طور پر اکیلا ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام صرف اور صرف ترقی و خوشحالی اور امن چاہتے ہیں۔