ڈسٹرکٹ ہسپتال، مریض طبی سہولیات سے محروم، ادویات اور انسولین کا شدید فقدان

Medications

Medications

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈسٹرکٹ ہسپتال، مریض طبی سہولیات سے محروم ، ادویات اور انسولین کا شدید فقدان، ایڈیشنل ایم ایس ہرجائز کام میں رکاوٹ بن گیا، پرائیویٹ ہسپتالوں میں سرکاری ڈاکٹرز کے ہسپتال ٹائم میں وزٹ معمول بن گئے، ڈی سی او قصور کو سب اچھا کی رپورٹیں، حکام نوٹس لیں ،مریضوں کی بدعائیں، کاروائی کامطالبہ، تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکورٹرہسپتال میں آنیوالے مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ڈاکٹر پرویز اقبال راناایڈیشنل ایم ایس بن کر شہریوں کا دشمن بن بیٹھا ، ہر جائز کام میں رکاوٹ ڈالنے لگا اور انسولین سمیت دیگر میڈیسن جو غریب مریضوں کی زندگیوں کیلئے انتہائی ضروری ہے وہ لکھنے اور سائن کرنے سے گریز کرتا ہے اپنے آفس میں موجود نہیں رہتا بلکہ بعض پرائیویٹ ہسپتالوں میں جاکر پرائیویٹ پریکٹس کرتا ہے اور وہاں سے دیہاڑی لگا کر پھر ہسپتال آجاتا ہے۔

ہسپتال میں آنیوالے شوگر کے مریض لیاقت نے بتایا کہ شوگر کی انسولین نہیں مل رہی ایک ہفتہ سے زلیل ہورہا ہوں، ہسپتال کی وارڈ سرونٹ رانی بی بی نے بتایا کہ مجھے خود شوگر ہے مگرڈاکٹر پرویزاقبال مجھے بھی دوائی نہیں دے رہا ، یہاں انسانیت سسک رہی ہے ، سماجی تنظیم خدمت انسانیت کے مہر محمدحنیف نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں میڈیسن کا نہ ملنا اور اعلی حکام کو سب اچھا کی جعلی رپورٹس دی جانے سے مقامی انتظامیہ کی کارکردگی سب پر عیاں ہورہی ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر پرویزاقبال رانا نے اپنے موقف میں کہا کہ جب میڈیسن ہوگی سب کو مل جائیگی ، اب نہیں ہے تو گھرسے تو نہیں لا سکتا کسی مریض کو تنگ نہیں کرتاالزامات بے بنیاد ہیں،شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، محتسب اعلی، کمشنرلاہور ، سیکرٹری ہیلتھ، ڈی سی او قصور سے ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے۔