قصور کی خبریں 29/8/2016

Kasur News

Kasur News

قصور (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ ہسپتال ، ڈاکٹر غلام شبیر یزدانی بجلی چوری میں بھی ملوث نکلا، رپورٹ کمشنرآفس جمع،سابق ڈی ایم ایس ڈاکٹررضوان صادق کو قربانی کا بکرا بنا کر معطل کروادیا گیا ،کئی بار تبادلہ رکوایا اور پھر اس سیٹ پرلگ گیا ،اور سینئرڈاکٹرز کو چارج تک نہ دیا، آکسیجن سلنڈر چوری کیس میں سخت کاروائی کیلئے ڈی سی او قصور نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو کیس بھجوادیا ، لاہور سیکرٹریٹ میں کاروائی رکوانے کیلئے ڈاکٹرز کے ترلے، پاکستان فلاح پارٹی نے ایف آئی آر کیلئے درخواست تھانہ جمع کروادی ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹر غلام شبیر یزدانی ماضی میں بجلی چوری میں بھی ملوث نکلا، وزیراعلی پنجاب کے حکم پر بنائی جانیوالی تحقیقاتی کمیٹی نے جو رپورٹ کمشنر لاہور اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو بھجوائی ہے اس میں بھی غلام شبیر یزدانی کو گنہگار لکھا گیا ہے مگراس کرپٹ ڈاکٹر نے الٹا ڈی ایم ایس ڈاکٹررضوان صادق کو قربانی کا بکرا بنا کر معطل کروادیا اور خود بچ نکلا ،چنددن پہلے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے سینٹری سپروائزر محمدرمضان دروغہ کی والدہ ڈاکٹر غلام شبیر یزدانی کی غفلت سے ہلاک ہوئی مگر اس کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی ، قصور میونسپل ایڈمنسٹریشن کے نومنتخب کونسلر چوہدری ذوالفقار علی کمبوہ، چوہدری امتیاز اختر نے بتایا کہ 30لاکھ کی آبادی کیلئے صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، سرکاری ڈاکٹرز لوٹ مار میں دن رات مصروف ہیں ، دل کی بیماری کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے طور پر جانے جانیوالے ڈاکٹر غلام شبیر یزدانی نے سستی اور لاپرواہی کرکے اور اپنے پرائیویٹ ہسپتال اقبال پولی کلینک میں پرائیویٹ مریضوں کو ترجیح دیکرکئی گھروں میں موت دی ہے ،ہسپتال پر ایک مافیا نے قبضہ کرلیا ہے مریضوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی توجہ ڈی ایچ کیو کی جانب دلائی ہے کہ ایسے مافیا کے خلاف انکوائری کروائی جائے جنہوں نے ہسپتال پر قبضہ کررکھا ہے اور وہ سیاسی شخصیات کی سفارشیں کروا کر من مرضی کے ڈاکٹرز کو ڈیوٹیوں سے آزاد کرا لیتے ہیں یہاں تک کہ میڈیکل بورڈ زمیں بھی مریضوں کو نہیں بخشا جاتا میڈیکل بورڈ زکی فیس ایک لاکھ روپے وصول کی جاتی ہے جو شخص اس قابل نہ ہو اسے بھگا دیا جاتا ہے کئی مریضوں کی درخواستیں ابھی تک زیر التواء ہیں،دوسری جانب ڈاکٹریزدانی نے تمام الزامات کی تردید کی ہے ،جبکہ ڈی سی او قصور ہسپتال کے ہنگامی دورہ کے موقع پر ڈاکٹرز کو وارننگ دی ہے کہ وہ اپنے فرائض دیانتدار سے انجام دیں اگر کسی کی خلاف شکایت موصول ہوئی تو سخت کاروائی کروں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور ( بیورو رپورٹ )ڈی سی او قصور میڈم عمار ہ خان نے بتایا کہ شہریوں کو ہرممکن سہولت دینا ہماری زمہ داری ہے ، ڈاکٹرز کی غفلت برداشت نہیں کی جاسکتی ،جب سے یہاں آئی ہوں ہسپتال پر میرافوکس ہے ، اب تمام سرکاری افسران پر مختلف کمیٹیاں بناوں گی جو ہروقت داکٹرز وعملہ کو چیک کریں، اس واقع کی تحقیقات کرواؤں گی ، اور ڈاکٹرز گلٹی ہوا تو سخت کاروائی کروں گی ،دوسری جانب ڈی سی او قصور نے ہسپتال کے ہنگامی دورہ کے موقع پر ڈاکٹرز کو وارننگ دی ہے کہ وہ اپنے فرائض دیانتدار سے انجام دیں اگر کسی کی خلاف شکایت موصول ہوئی تو سخت کاروائی کروں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر قصور عمارہ خان نے ضلع قصور میں ای سٹیمپ پیپرکا افتتاح کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز ٹی ایم اے ہال میں ای سٹیمپ پیپر کا افتتاح کیا اور اس سلسلے میں ای سٹیمپ پیپر سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل ای گورننس پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ساجد لطیف ‘ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ‘ایریا منیجر بینک آف پنجاب عارف ڈوگر ‘محکمہ ریونیو کے افسران و اہلکاران ‘اشٹام فروش ، وثیقہ نویس اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی سی او عمارہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کیمطابق عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلع قصور میں آج سے ای سٹیمپ پیپر کا اجراء کیا جا رہا ہے ۔حکومت پنجاب کے اس انقلابی اقدام سے جعل سازی کا خاتمہ ہو گا اور شہریوں کو ایک شفاف اور آسان طریقہ کار کے تحت سٹیمپ پیپر ز کی فراہمی ممکن ہو گی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ای گورننس پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ساجد لطیف نے کہا کہ ای سٹیمپ پیپر کے اجراء سے نہ صرف جائیداد کی خریدو فروخت میں ممکن فراڈ کا خاتمہ ہو ا ہے بلکہ اس سے پنجاب حکومت کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس سے قبل مارکیٹ میں جعلی سٹیمپ پیپر کی فروخت کی شکایت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں کاغذی کاروائی کے ذریعے ملنے والے سٹیمپ پیپر میں دو سے تین دن لگ جاتے تھے اور اس کے اجراء میں رشوت کی بھی شکایات تھیں مگر اب اس جدید طریقہ کار کے تحت ای سٹیمپ پیپر چند منٹوں میں دستیاب ہو گا۔ ای سٹیمپ پیپر کے اجراء کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا کہ ای سٹیمپنگ کی ویب سائٹ www.es.punjab.gov.pkپر جاکر وہاں موجود 32-Aچالان فارم پر کر کے اسکا پرنٹ لیں اور یہ پرنٹ دکھا کر پنجاب بینک کی برانچ میں مطلوبہ رقم کی ادائیگی کے بعدوہاں سے ای سٹیمپ پیپر فوراً حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک گوجرانوالا‘فیصل آباد اور لاہو ر ڈیژن میں ای سٹیمپ پیپر کا اجراء ہو چکا ہے اور بہت جلد اس کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلایا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ )ڈی سی او قصور عمارہ خان نے دیوار کے نیچے آکر جابحق ہونیوالی تیسری کلاس کی طالبہ کے گھر جا کراس کے والدین سے اظہار تعزیت کیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈی سی او قصور عمارہ خان نے تحصیل پتوکی پھولنگر کے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول دینا ناتھ میں زیر تعلیم تیسری کلاس کی طالبہ سونیہ کے گھر جاکر اسکے والدین سے اظہار تعزیت کیا ۔ یاد رہے کہ 8سالہ طالبہ سونیہ چند دنوں قبل سکول کی دیوار اچانک گرنے سے جابحق ہو گئی تھی ۔ ڈی سی او نے اس موقع پر سونیہ کے والدین کو یقین دلایا کہ اس واقعہ کی مکمل انکوائری کی جاری ہے اور اگر اس معاملے میں کسی بھی شخص یا ادارے کی غفلت پائی گئی تو اسکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد شاہ رخ نیازی بھی ہمراہ تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)ڈی سی او قصور عمارہ خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قصور آمنہ رفیق کا ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ‘4ہزار روپے جرمانہ جبکہ 4دوکانداروں کیخلاف مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور آمنہ رفیق نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو چیک کیا ۔ انہوں نے ناجائز منافع لینے اور ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 4ہزار روپے جرمانہ جبکہ چار دوکانداروں کیخلاف ایف آئی آرز درج کرواکر انہیں پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔ آمنہ رفیق نے کہا کہ عام آدمی کو معیاری اور خالص اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا اور ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ کسی صوررت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی حکومت کے مقررکردہ ریٹس پر اشیائے ضروریہ فروخت کریں خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانوں کے ساتھ جیل بھی بھیجا جائیگا۔ علاوہ ازیں انہوں نے چائلڈ لیبر کا جائزہ لینے کیلئے مختلف بھٹوں کا بھی دورہ کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (بیورورپورٹ)تھانہ راجہ جنگ پولیس کی کاروائی ،رابری،موٹرسائیکل چھیننے اور اسلحہ ناجائز کی متعدد وارداتوں میں ملوث فیض عرف فیضی خطرناک ڈکیت گینگ کے 3 ارکان سرغنہ فیض عرف فیضی ،وارث اور عثمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز2 پسٹل،بندوق اور مال مسروقہ نقدی ایک لاکھ25ہزار روپے،4 موٹرسائیکل ،11عددموبائل فون اور دیگر قیمتی سامان کل مالیتی4 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیاگیا۔ڈی ایس پی صدر مرزا عارف رشید نے پریس کانفر نس کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم فیض عرف فیضی نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک خطرناک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا ۔جورات کے وقت موٹرسائیکل پر سوار ہوکر راہزنی کی واردات کے دوران موٹرسائیکل،نقدی ،موبائل فون ،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان نے علاقہ تھانہ راجہ جنگ اور رائیونڈ سٹی ضلع لاہورمیں وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا جو تھانہ راجہ جنگ پولیس نے ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پرایس ایچ او راجہ جنگ محمد ادریس چدھڑ کی زیر نگرانی،محمد اکرم ASIودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فیض عرف فیضی گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے ما ل مسروقہ اور اسلحہ ناجائز برآمد کرلیا ہے ۔دوران انٹیروگیشن ملزمان نے علاقہ تھانہ راجہ جنگ اور رائیونڈ سٹی ضلع لاہورمیں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ نمایاں کارکردگی کے حامل افسران و ملازمان کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(بیورورپورٹ)پنجابی کھوج گڑھ مصطفےٰ آبادکے زیراہتمام بابابلھے شاہؒ کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پنجابی محفل مشاعرہ کاانعقادہوا۔صدارت معروف شاعربابانجمی نے کی جبکہ پروین ملک،عدل منہاس لاہوری اورعلیم شکیل مہمانان خصوصی تھے۔نظامت کے فرائض صابرعلی صابرنے اداکئے۔کھوج گڑھ کے ڈائریکٹراقبال قیصرنے مہمانوں کوخوش آمدیدکہتے ہوئے مشاعرہ کاآغازکیااورپنجابی زبان،ادب اورثقافت کے فروغ وترقی کے لئے گفتگوکی۔کلام پیش کرنے والوں میں زبیدہ حیدرزیبی،نجمہ شاہین،یوسف پنجابی،سجادبخاری،عابدشاہ،انورفکر،طلعت رضوی،نذیرعباس،ہیتم تنویراکرم،صابرعلی صابر،مہمانان گرامی اورصدرمجلس کے نام شامل ہیں۔بعد ازاں پنجابی زبان کے حق میں ریلی نکالی جو اڈامصطفےٰ آباد،للیانی سے شروع ہوکر کلب خدمت مرکزپہنچ کراختتام پذیرہوئی۔

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News