گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ھسپتال گوجرانوالہ میں ڈائیلیسز کے مریضوں کے اہل خانہ نے پیرا میڈیکل اسٹاف کے رویہ اور ادویات نہ ملنے پر احتجاج کیا اور ہنگامہ آرائی کی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ھسپتال گوجرانوالہ میں شاہد نامی شخص اپنی بیوی کو ڈائیلیسز کے لئے لایا تھا۔ لیکن مبینہ طور پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے رویہ اور ادویات نہ ہونے پر احتجاج شروع کر دیا۔ احتجاج اس وقت شدت اختیار کر گیا جب انتظامیہ نے مریض کے اہل خانہ کو اسپتال سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔
اس دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف لاٹھیاں بھی استعمال کی گئیں۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ جب بھی ڈائلیسز کرانے آتے ہیں توباہر سے ادویات منگوائی جاتی ہیں اور شکایت پر پیرامیڈیکل اسٹاف ناروا سلوک کرتا ہے۔
ھسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر انوار امان اللہ کا کہنا ہے مریض کے اہل خانہ سے پیرا میڈیکل اسٹاف سے بدتمیزی کی تھی جس پر جھگڑا بڑھ گیا۔ جھگڑے کے دوران کئی افراد کے کپڑے پھٹ گئے اور لاٹھیاں لگنے سے مریض کے اہل خانہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے۔