ڈیرہ مراد جمالی (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی کے قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے مبینہ نارواسلوک کے خلاف احتجاج کیا اور بیرکوں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔
ڈیرہ مراد جمالی جیل میں مختلف جرائم میں سزا یافتہ قیدی بیرکوں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔ مظاہرین جیل انتظامیہ کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔
قیدیوں نے الزام عائد کیا کہ جیل انتظامیہ قیدیوں کو ناقص کھانا فراہم کر رہی ہے، انتظامیہ کی جانب سے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کے بعد قیدیوں نے احتجاج ختم کردیا۔