سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) جہلم ! محمد وصال فخر سلطان راجہ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے جہلم کا دورہ کیا اس سلسلے میں پولیس لائن جہلم ایک تقریب منعقد ہو ئی جس کا آغاز تلاو ت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ۖ سے کیا گیا جس میں عبدا لغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم،گلفام ناصر ایس پی انوسٹی گیشین کے علاوہ ایس ڈی پی صاحبا ن،ایس ایچ اوز اصاحبان،انچارج چوکیات اورافسران و ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد وصال فخر سلطان راجہ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ پولیس کی اہم ذمہ داری عوامء کے جان و مال کا تحفظ اور انسداد جرائم اور تفتیش ہے۔ لوگوں کی داد رسی کرنا،فرنٹ ڈیسک کے قیام کا مقصد لوگوں کی شکایات کو فوری سننا اور تھانہ کلچرکی تبدیلی ہے اصل میں عوام سے رابطہ کا کام سب سے پہلے ایس ایچ او،ڈیوٹی آفیسر اور محر ر کا ہے۔تھانہ ایک ایسا یونٹ ہے جہاں ہرکوئی اپنا قانونی حق لینے کے لیے سب سے پہلے آتا ہے ایس ایچ او،ایس ڈی پی اولوگوں سے اپنے رویے ٹھیک رکھیں لوگو ں سے ملنے کے لیے وقت نکالیں خاص و عام سے ایک جیسا برتاؤ کریں۔ایس ایچ او وہی عوام کی بہتر رائے ہموار کر سکتا ہے جس کا عوام سے ملن اور رویہ اچھا ہو تھانہ کلچر میں تبدیلی پولیس کا،اچھا رویہ، مثالی برتاؤ اور خوشگوار ماحول ہی ہے۔
ایس ایچ اوز، ایس ڈی پی اوز کی سطح پر ہی بہتر پولیسنگ کی جا سکتی ہے ایس ڈی پی کی یہ ڈیوٹی ہے کہ تھانوں کو اچھی طر ح سپر وائزکریں۔تفتیشی افسران کی نگرانی ایس ایچ اواو ر ایس ڈی پی کی ڈیوٹی ہے مقدمات کو جلد از جلد یکسو کریں اور پندرہ روزہ رپورٹ بجھوائی جائے ایچ آئی یو کی تفتیش پر زائد توجہ دینا ہو گی۔اس امر کو یقینی بنا یا جائے کہ کوئی بے گناہ آدمی چالان نہ ہو جائے اصل ملزما ن کو فوری گرفتار کیا جائے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کرتے وقت ایس اوپی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔پی او کی گرفتاری خصوصاً کیٹیگری اے اور بی کے ملزمان پر خصوصی توجہ دی جائے آج یہاں میرے آنے کا اہم مقصد سکیورٹی مسائل پر توجہ دلانا ہے اس سلسلہ میں ایس او پیز اور ہدایات جاری کی جاچکی ہیں تما م ایس ڈی پی اوز اور یس ایچ اوز اپنے جوانوں کو آگاہ کریں۔محرم الحرام کی آمد آمد ہے سکیورٹی برانچ کا اس حوالے سے بڑا کلیدی کردار ہے تما م افسران اور جوانوں پر باری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سکیورٹی ڈیوٹی نہایت احسن طریقے سے سر انجام دیں۔تعلیمی ادروں، عباد ت گاہوں کی سکیورٹی بہت اہم ہے جس پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز امن کمیٹیز اور محلہ کمیٹیز اور ہر طبقہ فقر کے علماء سے میٹنگ کریں اور امن امان قائم رکھنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جاسکے۔ مجالس جلوس وغیرہ کی سکیورٹی کو بار بار چیک کیا جائے اس سلسلہ میں باڈی سرچنگ نہاہت اہم ہے جوانوں کو ڈیوٹی جانے سے پہلے بریف کیا جا ئے اور انکی ویلفیئر کا خاص خیا ل رکھا جائے۔