قصور: ssp پٹرولنگ جناب بابر بخت قریشی کی خصوصی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول ضلع قصور میں ایجوکیشن مہم کے تحت ضلع قصور کے مختلف علاقوں کے سرکاری وپرائیویٹ سکولز/کالجز میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے متعلق لیکچرزجاری۔DSPپنجاب ہائی وے پٹرول محمد شعیب چیمہ نے گزشتہ روز صحافیوںکے ساتھ ایک خصوصی سیشن کے دوران روڈ سیفٹی اور ہیلپ لائن 1124 پرخصوصی لیکچر دیا
جس میں شرکاء کو پٹرولنگ پولیس کی افادیت اور اس کی کارکردگی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی اور پٹرولنگ پولیس کی کمیونٹی پالیسنگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ فورس اعلٰی تعلیم یافتہ فورس ہے جو کہ پولیس کے روائتی انداز سے ہٹ کر مکمل خوش اخلاقی کے ساتھ عوام کو مد د فراہم کررہی ہے اور ایکسیڈنٹ کی صورت میں فوری فرسٹ ایڈ فراہم کرتی ہے اور بروقت زخمیوں کو ہسپتال پہنچاکر کئی قیمتی جانیں بچا چکی ہے۔
پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کی وجہ سے روڈ کرائم میں واضح کمی ہوئی ہے اور شاہرات سفر کے لیے محفوظ بن چکی ہیں .اور دہشت گردی اور اس سے بچائو کے موضوع پر خصوصی طور پر سکولوں اور کالجو ں کی حفاظت کے لیے بریفنگ دی گئی ۔انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید بتایاکہ ہائی ویز پر ٹریفک کے بہائوکو محفوظ اور پرامن رکھنے کے لیے عوام میں ٹریفک سے آگہی اورشعور بیدار کرنے کی غرض سے ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ پبلک کو ٹریفک قوانین پر عمل کرکے روڈ سیفٹی اور سفر محفوظ بنانے میں معاونت فراہم کی جاسکے۔
خصوصاً طالبعلموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ دوران سفر بسوں کی چھتوں پرہرگز سوار نہ ہوں اور نہ ہی بس کے دائیں بائیں اور بیک سائیڈ پرلٹک کر سفرکریں کیونکہ طلباء ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ علاوہ ازیں ماہانہ بنیادوں پر بھی ضلع قصورکے مختلف بس سٹاپس ،مارکیٹس، بینکس ،پٹرول پمپس ،بس اسٹینڈز، سکولز اور کالجز وغیرہ پربھی روڈسیفٹی اور سیکیورٹی کے حوالے سے لیکچرز دئیے جاتے ہیں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہونے سے بچایا جاسکے۔ ضلع قصور کی عوام اوردیگر شعبہ ہائے نے اس بات کو بہت سراہاہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔