ضلع کورنگی کی حدود میں غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا جائے۔ سید نیئر رضا

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے متعلقہ محکمو کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں قائم برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف اور نالوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

برسات کے بعد علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا نے اور صفائی وستھرائی کے نظام کی درستگی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں کر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ایم پی اے ندیم رازی اور یونین کمیٹی کے چیئر مین سفیر حسین کے ہمراہ ملیر ماڈل کالونی زون سمیت ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے بارش کے بعد علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تدارک کے لئے بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بارش کے بعد برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز میں جاری نالوں کی صفائی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنانے اور علاقائی سطح پر شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے انتظامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے ضلع کورنگی کی حدود میں علاقائی سطح پر سیوریج سسٹم اور فلو کی درستگی کو یقینی بنا نے کے لئے فوری اقدامات کرتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے سیوریج سسٹم کو درست اور شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ برساتی نالوں پر قائم تجاوزات اور تعمیرات کی وجہ سے نالوں کی صفائی میں دشواری حا ئل ہے اس حوالے سے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ برساتی نالوں پر تجاوزات اور تعمیرات سے اجتناب کریںتاکہ برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھ نہ صرف بلدیاتی نالوں کی افادیت کو قائم اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئی جاسکے۔

چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کے خاتمے اور صحت مند ماحول کے قیام کو ہر صورت یقینی بنا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی