کراچی : کمشنر کراچی کے خصوصی احکامات اور ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کی نگرانی میں ضلع کورنگی کی حدود میں غیر قانونی اور کمزرو ڈھانچوں پر لگا ئے گئے اشتہاری سائن بورڈ اُتارنے کے حوالے گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا ہے کہ شہر میں تیز ہوائوں کے پیش نظر عوامی جان و مال کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے کمشنر کراچی کے خصوصی احکامات پر ضلع کورنگی کی شاہراہوں پر لگے غیر قانونی اور شکستہ سائن بورڈزہٹانے کا آغاز کردیا گیا۔
انہوں نے محکمہ ایڈورٹائز منٹ بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ ضلعی حدود میں غیر قانونی، بغیراجاز ت اور بائی لاز کو فالو کئے بغیر لگائے گئے تمام ایسے سائن بورڈ فی الفور ہٹا دیئے جائیں ضلع کورنگی میں ایک بھی غیر قانونی اور بغیر اجازت لگا ئے گئے سائن بورڈز کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی انتظامات اور غیر قانونی سائن بورڈز کے حوالے سے جاری آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے ایڈورٹائز منٹ ڈیپارٹمنٹ بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ ایڈورٹائزرز کو پابند کیا جائے کو اپنے سائن بورڈز مضبوط ڈھانچوں پر لگا ئیں اوگر کمزرو دھانچے پر بورڈز آویزاں کئے گئے تو اسے اُتار لیا جائیگا۔
بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے متوقع برسات کے پیش نظر انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے تینوں زونز کو ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا یا جائے علاقائی سطح پر نکاسی آب کے نظام کی درستگی کو یقینی بنا نے کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون سے سیوریج سسٹم کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا یا جائے۔