ضلع کورنگی کے چپے چپے کو سینی ٹائز کیا جائیگا، چیئرمین بلدیہ کورنگی کا اعلان

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ ضلع کورنگی کے چپے چپے کو سینی ٹائز کیا جائیگا اس حوالے سے 100 رکنی جد ید ہینڈ اسپرے مشینوں سے لیس اینٹی کرونا ڈس انفکش اسکواڈ محکمہ باغات بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام تشکیل دیا گیا جو روزانہ کی بنیاد رپر ضلع کورنگی کی تمام 37یونین کمیٹیز میں جراثیم کش اسپرے گلی ،محلوں اور گھر گھر انجام دے رہا ہے اس کے علاوہ واٹر ٹینکر کی مدد سے ضلع کورنگی کی شاہراہوں ،چورنگیوں اور چوراہوں کو واٹر ٹینکر کی مدد سے کلورین واٹر اسپرے کے ذریعے سینی ٹائز کیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سی نیئر رضا نے ملیر ماڈل زون کے مختلف یونین کمیٹیز کا دورہ کر کے بلدیاتی انتظامات اور بلدیہ کورنگی کے تحت جاری خصوصی اینٹی کرونا مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملیر ماڈل زون کے فوکل پرسن سفیر حسین،دائریکٹر باغات جاوید احمد اور دیگر یوسیز کے بلدیاتی نمائندے اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ بلدیہ کورنگی عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے شب وروز مصروف عمل ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا کو شکست دینے کے لئے اپنی گھروں پر رہیں تاکہ ہم اس موزی وباء سے بچ سکیں اور اسے پھیلنے سے روک سکیں چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ کرونا وائرس سے ہم صرف احتیاط سے ہی بچ سکتے ہیں ۔بلدیہ کورنگی کے منتخب نمائندے ،افسران اور ہمارا عملہ آپ کی زندگیوں کو محفوظ بنا نے اور صحت مند ماحول قائم کے لئے میں مصروف عمل ہیں۔