کراچی (خسوصی رپورٹ)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہاکہ ہے کہ ضلع کورنگی کو صاف ستھرا سرسبز بنا نے کے لئے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لاکر ضلع میں بسنے والے ہر فرد کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں گے بلدیاتی افسران پر زور دیا کہ علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو مزید تیز کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تمام زونز کے فوکل پرسن اور بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی افسران بھی موجود تھے
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کو بروقت حل کرنے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں اور عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا ئیں اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی میں بلدیاتی مسائل سے پاک معاشرے کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے
بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کے لئے تمام محکمے اپنے فرائض احس طریقے سے انجام دیں علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے قیام کے لئے صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بہتربنا نے کے ساتھ مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے دورے کے موقع پرمختلف علاقوں میںسیوریج مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن نے تمام زونز کے فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا ئیں۔