ضلع کورنگی میں صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کا قیام اولین ترجیح ہے۔ غلام رسول

Administrator Ghulam Rasool

Administrator Ghulam Rasool

کراچی: ایڈمنسٹریٹر غلام رسول نے ضلع کورنگی کے حدود میں قدرتی ماحول کو آلودگی کے سے بچانے اور صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کے لئے کوڑا کرکٹ اور کچرے کو آگ لگانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی کے تمام زونز میں شاہراہوں اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ ،کچرا اور بلڈنگ میٹریل پھیلانے اور کچر کے آگ لگا نے کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں اور مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت سخت کاروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے میونسپل کمشنر طلعت محمود اور متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے علاقائی سطح پر جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔

ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر ڈی ایم سی کورنگی نے مختلف علاقوں میںصفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے لئے تمام محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے انہوں نے کہاکہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی انتظامات کو بہتر بنا نے کے ساتھ نائٹ سوئپنگ کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنا یا جائے تاکہ شاہراہوں سمیت بازاروں اور شاپنگ سینٹروں کے اطراف صحت مند ماحول کے حوالے سے ماحول کو بہتر بنا یا جاسکے۔

انہوں نے افسران و ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی کے چپے چپے میں صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ کئے بغیر اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے عوام سے بھی اپیل کی وہ ضلع کورنگی کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے متعلقہ عملے سے تعاون کریں شاہراہوں اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ اور کچرا پھیلانے سے اجتناب کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے صاف ستھرے صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جاسکے۔