ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے نظام کو درست بنا نے کے لئے انقلابی اصلاحات کرنے کا اعلان

کراچی (خسوصی رپورٹ )ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے ضلع کورنگی میں صفائی و ستھرائی کے نظام کو درست کرنے کے لئے انقلابی اصلاحات کرکے عوام کو صحت مند ماحول کی فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے افسران و عملے کو ہدایت کی ہے کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات بہتر بنا ئے جائیں صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام ہمارہی اولین ذمہ داری ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائیگی فرائض میں غفلت کے حوالے سے عوامی شکایت پر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لانے کا عندیہ دیتے ہوئے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموںکو محکمانہ کارکردگی بہتر بنا کر عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کی ہدایت کی ہے

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے شاہ فیصل زون میں صفائی وستھرائی اور محکمانہ کا رکردگی کے جائزے کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کی کا رکردگی کا جائزہ لیا گیا اور وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون میں منعقد کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے پیش کئے گئے شکایات کے ازالے کی رپورٹ پیش کی گئی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے کو اولیت دی جائے اور علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائے۔

DMC KORANGI

DMC KORANGI