کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی میں صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے لئے میونسپل قوانین کے گلیوں اور محلوں میں کوڑا کرکٹ پھنکنے اور کچرے کو آگ لگانے کی روک تھام کے لئے سخت قانونی کارائی عمل میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے،ضلع کورنگی میں محکمہ سینی ٹیشن کی کارکردگی کو فعال اور صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ عوامی خدمت میں کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے یونین کمیٹیز کے منتخب نمائندوں کی تجاویز و مشاورت اور عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں صاف ستھرا ماحول کا قیام یقینی بنایا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،کونسلرز اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور دیگر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
چیئرمین سید نیئر رضا نے محکمہ ہیلتھ سروسز کے افسران وعملے کو ہدایت کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں اور صفائی وستھرائی کے کاموں کو علاقائی سطح پر بہتر بنا ئیں اگر کسی بھی علاقے سے صفائی وستھرائی سے متعلقہ عوامی شکایات موصول ہوئی تو متعلقہ ذمہ دار عملہ کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر گلیوں محلوں اور تجارتی مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی کے ساتھ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ کی بنیاد پر منتقلی کویقینی بنائی جائے۔