ضلع کورنگی میں بلدیاتی مسائل کو صفر کرنے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے عملی جدوجہد کررہے ہیں۔ ماجد رضا غوری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات کے احکامات پر بلدیہ کورنگی کے تحت منعقدہ کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کا تدارک کرکے اس کی مفصل رپورٹ پیش کی جائے افسران و عملہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے علاقائی مسائل سے عوام کو چھٹکاری دلا نے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا۔

کہ ضلع کورنگی میں بلدیاتی مسائل کو صفر کرنے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے عملی جدو جہد کے ذریعے ضلع کے چپے چپے کو ترقی اور مسائل سے پاک بنا یا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تمام زونز کے فوکل پرسن اور بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے تمام محکماجاتی افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ۔

اپنی تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں اور محکمانہ کار کردگی کو بہتر بنا ئیں علاقائی سطح پر درپیش عوامی مسائل کے فوری ازالے کو ممکن بنا یا جائے عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی نہ کی جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور احمد میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی اولین ترجیح ضلع میں عوام کو بنیادی مسائل مثلاً صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کا قیام عمل میں لاک عوام کو صحت مند ماحول قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ ضلع کورنگی سے بلدیاتی مسائل کا بھی صفایا کردیا جائیگا میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ دفتری اوقات کی پابندی کریں اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے علاقائی نگرانی کا نظام قائم کرکے عوامی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنا ئیں۔

Masroor Ahmed And Majid Ali Ghori Speech

Masroor Ahmed And Majid Ali Ghori Speech