ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور واحد اسپورٹس کے تحت عید ملن کی پروقار تقریب کا انعقاد

Eid Milan

Eid Milan

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور واحد اسپورٹس کلب کورنگی کے تحت واحد اسپورٹس کمپلیکس کورنگی پر عید ملن کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر حاجی غلام محمد خان ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،کراچی کے سیکریٹری محمد ادریس ،امرین خان ،عروج فاطمہ ،ہدیٰ چوہدری ،انٹر نیشنل یوگا ماسٹر گنیش راج ،واحد اسپورٹس کے چیئر مین ایم شمیم قریشی ،عبدالرشید ،قمر السلام ،نیشنل مارشل آرتس گیمز کمیٹی کے شہزاد احمد ،اعجاز احمد قریشی ،عارف ایڈوکیٹ ،سید فیاض زیدی ،اور دیگر شخصیات شامل تھے۔