ضلع کورنگی میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تعاون سے برسات سے قبل نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا لیا جائے گا۔ عمران اسلم

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہا ہے کہ برسات سے قبل ضلع کورنگی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تعاون سے نکاسی آب کے نظام کو بہتربنا لیا جائے گا،افسران و عملے کو ہدایت کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے کہا ہے کہ برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے ساتھ نالوں اور سیوریج لائنوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو ختم کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور دمتعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا معائنہ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کے افسران کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی صفائی کے کام کی مکمل نگرانی کی جائے اور نالوں کی مکمل صفائی اور تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے حوالے سے بلا تفریق کاروائی کی جائے انہوں نے افسران سے کہاکہ رین ایمرجنسی پلان ترتیب دیں تاکہ دوران برسات نکاسی آب کے حوالے سے ہنگامی پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام کو سہولت بہم پہنچائی جاسکے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ناتھا خان گوٹھ کے مقام چکورہ نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے کہاکہ نالوں کی صفائی کے بعد نالے سے برآمد ہونے والے ملبے کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے۔

Imran Aslam

Imran Aslam