ملیر سمیت ضلع کورنگی میں پانی کا شدید بحران، بلدیاتی نمائندے اور عوام واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے خلاف سراپا احتجاج

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی: ملیر سمیت ضلع کورنگی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ۔ماہ صیام میں عوام پینے کے پانی سے محروم واٹر بورڈ عوام کو پانی جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی اور عوامی مسائل کا تدارک کرنے میں مکمل ناکام ۔پانی کی عدم دستیابی پر اہلیان ملیر کے ہمراہ یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز کا MDواٹر اینڈ سیوریج کے دفتر کے باہر مطاہرہ مظاہرے کی قیادت چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے حق پرست MPAمحمد حسین اور حمید الطفر کے ہمراہ کی ۔احتجاجی مظاہرے میں ملیر کی عوام اور منتخب بلدیاتی نمائندوں نے ہاتھوں میںواٹر اینڈ سیوریج بورڈکی نااہلی اور پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے اس موقع پر عوام نے MDآفس کے باہر شدید نعرے بازی کی اور ملیر سمیت ملحقہ آبادیوں میں پینے کے پانی عدم فراہمی کا فوری مطالبہ کیا ملیر کے عوام کا پانی کی مسلسل عدم دستیابی پر ایم ڈی واٹر بورڈ کے دفتر پر احتجاج۔اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مرکزی دفتر کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ ملیر اور اس سے ملحقہ علاقوں کے عوام سالہا سال سے پینے کے صاف پانی کی بو ند بوند کو ترس رہے ہیں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے بارہا ملیر میں پانی کی عدم دستیابی کی زبانی اور تحریری شکایات کرچکے ہیں مگر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں انہوں نے کہاکہ ہم عوامی مشکلات پر مزید خاموش نہیں رہ سکتے عوام کو مزید واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے مطالبہ کیا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ملیر اور ملحقہ آبادیوں میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کا مسئلہ حل کرے اور ہر گھر می پینے کے صاف پانی کی ترسیل کو یقینی بنا ئے اگرپانی کی فراہمی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پھر واٹر بورڈ کے دفاتر کا عوام کے ہمراہ گھیرائو کیا جائیگا۔

چیئر مین سید نیئر رضا نے اعلان کیا کہ 48گھنٹے کے اندر ملیر میں پانی کی دستیابی کو یقینی نہ بنا یا گیا تو پیر کو واٹر اینڈ سیورج بورڈ کے مرکز ی دفتر پر عوامی احتجاج ہوگا اور پانی کی فراہمی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا۔انہوںنے کہاکہ شہر میں پانی کا شدید بحران ایسا لگتا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے انہوں نے کہاکہ شہر قائد میں ٹینکر مافیا کا کاروبار عروج پر ہے مگر عوام کو پینے کا پانی دستیاب نہیں ،سید نیئر رجا نے کہاکہ حق پرست قیادت کی جانب سے 10سال قبل پیپری تا ملیر ٹنکی 36انط قطر کی لائن ڈالی گئی تھی مگر ایک سازش کے تحت معتصبانہ رویہ اپنا کر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے فراہمی آب کی مذکورہ لائن کو آپریٹ نہیں کیا اور آج تک اس لائن میں پانی نہیں سپلائی کیا گیاانہوںنے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی سے مطالبہ کیا کہ ملیر کو ایک علیحدہ زون ڈکلیئر کیا جائے تاکہ یہاں کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکے سید نیئر رضا نے مطالبہ کیا کہ ملیر ہالٹ پر بوسٹنگ پمپ لگا یا جائے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی محمد حسین اور حمید الظفر نے کہاکہ ملیر کی عوام کو MQMکو ووٹ دینے کی سزا دی جارہی ہے انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی خصوصاً ملیر کے علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کا نوٹس لیکر عوام تک پانی کی ترسیل یقینی بنا ئے اراکین اسمبلی نے کہاکہ عوامی مسائل پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ملیر کی عوام کو پانی فراہم نہ کیا گیا تو بھر پور عوامی احتجاج کیا جائیگا۔