ضلع کورنگی میں یوتھ سمر کوچنگ شوٹنگ بال کیمپ کا شاندار انعقاد

Sindh Shooting Ball Association

Sindh Shooting Ball Association

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر کورنگی کے تعاون سے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پر سہہ روزہ سمر یوتھ شوٹنگ بال کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کورنگی ،شاہ فیصل ،ملیر اور لانڈھی کے 50سے زائد 9تا 16سال کے بچوں کو شوٹنگ بال کھیل کی تربیت فراہم کی گئی مایہ ناز شوٹنگ بال پلیئر و فزیکل ماہرین نے اس تربیتی کیمپ میں بچوں کو شوٹنگ بال کھیل کے مختلف پہلوں اور قوانین سے آگاہی فراہم کیا ۔کوچنگ کیمپ کے اختتامی تقریب میں سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے تربیت حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات اور سرٹیفکٹس تقسیم کئے۔

اس موقع پر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ڈاکٹر قیصر جتوئی نے کہاکہ تربیتی کیمپ کے ذریعے ٹیلنٹ کی تلاش کو یقینی بنا نا واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کا مثالی اقدام ہے ایسے اقدامات کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے بلکہ اسے قابل تقلید بنا نا چاہیئے ڈاکٹر قیصر جتوئی نے تربیتی کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے تعاون پر ضلعی انتظامیہ کورنگی خصوصاً ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی قرة العین میمن صاحبہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ ضلع کورنگی کے کھیل کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نہ صرف ڈپٹی کمشنر کورنگی کے ممنون و مشکور ہیں بلکہ کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اُن کی سرپرستی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ڈاکٹر قیصر جتوئی نے کہاکہ تربیتی کیمپ کے انعقاد میں سندھ شوٹنگ با ل ایسوسی ایشن سندھ بھر کے کلبوں سے اپنی مکمل تعاون کو جاری رکھے گی۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری