کروڑ لعل عیسن 15/6/2014

Layyah

Layyah

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ضلع لیہ خصوصاً NA-181 میں بجلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے۔ فتح پور میں گریڈ اسٹیشن کی اپگریڈیشن کا کام شروع ہے۔ ٹھیکیدار نے کام کی رفتار تیز نہ کی تو بلیک لسٹ کر دیں گے۔ کروڑ لعل عیسن کی اپگریڈیشن کا کام بھی جلد شروع کروا دیا جائے گا۔ 66 کلو واٹ کو بڑھا کر 132 کلو واٹ لوڈ سے کروڑ لعل عیسن کے صارفین کو لوڈ شیڈنگ کی کمی میں مدد ملے گی۔ کروڑ لعل عیسن میں ایمرجنسی ٹرالی ، ایک نیا فیڈر ، شاہ پور اور پیر سواگ کے درمیان بھی ایک نیا فیڈر قائم کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیف انجینئر میپکو عبدالرشید طارق نے پیر سواگ شریف میں ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کے جواں سال بھانجے انوار الحسن کی تعزیت اور فاتح خوانی کے بعد کروڑ اور فتح پور کے شہریوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ چیف انجینئر رائو ضیاء الرحمن ، ڈائریکٹر ملک امیتاز ، دسٹرکٹ منیجر ملک نعیم سامٹیہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ، صاحبزادہ محمود الحسن، صاحبزادہ محبوب الحسن، سابق انجمن تاجران کروڑ طارق پہاڑ، حاجی یٰسین جٹ ، حاجی رحمت اللہ جٹ، پیر شہزاد اسماعیل ، فرخ اسماعیل، چوہدری شاہد عزیز گجر، حاجی منشاء، حاجی عامر خلیل، محمد ارشد سواگ، افضل زبیری ، ڈاکٹر سکندر، چوہدری خالد، چوہدری ممتاز سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

اس موقع پر سابق صدر انجمن تاجران کروڑ و معروف صحافی طارق پہاڑ نے چیف انجینئر عبدالرشید طارق اورایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سے گریڈ ایسٹیشن کروڑ کو اپ گریڈ کرنے کروڑ شہر میں ایمرجنسی ٹرانسفارمر ،اور ٹرالیاں فراہم کرنے ، لٹکی ہوئی تاروں کو تبدیل کرنے سمیت کروڑ میں ایک نیا فیڈر قائم کرنے ، پیر سواگ اور شاہ پور کے درمیان ایک نئے فیڈر کے قیام کا مطالبہ کیا۔ جبکہ پیر شہزاد نے چکنمبر 109/TDA کو شاہ پور فیڈر سے تبدیل کر کے پیر سواگ فیڈر کے ساتھ منسلک کرنے ، جبکہ حاجی منشاء نے چکنمبر 112 کی ایل ٹی پرپوزل کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔

صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے نے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے چیف انجینئر واپڈا کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا کہا۔ جس پر چیف انجینئر عبدالرشید طارق نے فوری طور پر کروڑ شہر کیلئے ایمرجنسی ٹرالی اور ٹرانسفارمردینے، چکنمبر 109-112 کے مسائل حل کرنے ، کروڑ شاہ پور اور پیر سواگ میں مزید فیڈر قائم کرنے سمیت جمال چھپری اور ٹرکو اڈا پر نیا فیڈر قائم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ شہریوں نے چیف انجینئر واپڈا عبدالرشید طارق ، رائو ضیاء الرحمن اور ڈائریکٹر ملک امتیاز کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں چیف انجینئر عبدالرشید طارق ، چیف انجینئر ضیاء الرحمن اورڈائریکٹر ملک امتیاز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چاند کے منہ پر تھوکنے سے تھوک اپنے ہی منہ پر آگرتا ہے
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) چاند کے منہ پر تھوکنے سے تھوک اپنے ہی منہ پر آگرتا ہے۔ گھر والوں اور لوگوں کو لوٹنے والا شخص کس منہ سے صاحبزادہ فیض الحسن پر تنقید کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار حاجی رحمت اللہ جٹ ، چوہدری جاوید اصغر ، حاجی یٰسین جٹ ، رانا محمد سرور ، منشاء جٹ ، اور بوٹا شہزاد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ انعام الحق آئے روز اخبارات میں بیان بازی کے ذریعے بے سروپا گفتگو کرتا رہتا ہے۔ حالانکہ ان کا اپنا ماضی داغ دار ہے۔

انعام الحق اور ان کے والد مرحوم نے لوگوں کو رقبہ فروخت کرنے کیلئے رقم وصول کی لیکن آج تک رجسٹری نہ کروائی ہے۔ چوہدری عین الحق کے فوت ہوجانے کے بعد انعام الحق کو چاہیے کہ وہ اپنے والد کی قبر صاف کر کے رجسٹریاں لوگوں کو قرض اتار دیں۔ دوسری جانب انہوں نے کہا کہ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ چوہدری انعام الحق نے جائیداد نے اپنی بہنوں کو حصہ بھی مار رکھا ہے۔ اور انہیں ان کا حصہ نہیں دیا جا رہا ہے۔ایسا شخص دوسروں پر تنقید کرے کیسا لگے گا۔