ضلع لیہ میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ واجد علی شاہ

Layyah

Layyah

لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں ممکنہ سیلاب سے نشیبی علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی بندوں و سپر بندوں کی ضروری تعمیرو مرمت دیکھ بھال اور پتھر کی مقررہ میعار کے مطابق موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

یہ ہدایات ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ نے نشیبی علاقوں میں حفاظتی بندوں کے موقع پر کہی ۔معائنہ کے موقع پر ایکسین انہار نوشاد انجم نے لیہ سٹی حفاظتی بند ،ککڑ والابند ،ایف نارتھ بند ،جے ہیڈ سپر بند،جکھڑ سپر بند،شاہ والہ گرائین بند،بکھری احمد خان بند کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی اور ڈی سی او لیہ نے بکھری احمد خان ،بیٹ گجی،بستی گورمانی ،کھرل عظیم ،شاہ والا کے مقامات پر حفاظی بندوں کا معائنہ کیا۔

محکمہ انہار کے حکام کو حفاظتی بندوں کی مناسب دیکھ بھال ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے سپر و حفاظتی بندوں پر پٹرولنگ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرنے کے علاوہ دریامیں پانی کے بہاو پر کڑی نطر رکھتے ہوئے ارلی وارننگ سسٹم کے تحت نشیبی علاقوں کے مکینوں کو بروقت آگاہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔