لیہ کی خبریں 9/1/2016

Layyah

Layyah

لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں انسداد ملاوٹ مہم تیزی سے جا ری ہے جس کے دوران خلا ف ورزی کے مرتکب ہو ٹلز و کریا نہ سٹوروں کے مالکان کے خلاف تین مقدما ت کا اندراج اور سات ہزار روپے جر ما نہ عائد کیا جا نا اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہیں یہ با ت ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر صحت کڑورڈاکٹر عتیق الرحمن نے کر وڑ لعل عیسن کے مختلف علا قوں میں خصوصی ٹیم کے ہمر اہ اچانک معائنہ کے موقع پر بتا ئی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر محمد ایو ب خان ، تحصیل سینٹری انسپکٹر حنیف محسن ، مشتاق عمرانی و دیگر متعلقہ اہلکاران ہمر اہ تھے ۔ معائنہ کے موقع پر قاضی آباد اڈا پر ہمر اہی ہو ٹل کے ما لک حمید اللہ ، کے خلاف سرخ مرچ پسی ہو ئی نا قص و مضر صحت رکھنے پر تھا نہ فتح پور میں مقدمہ کا اندراج کر ادیا گیا ۔ اسی طرح ماشاء اللہ ہو ٹل کے ما لک محمد رفیق کے خلاف بھی تھا نہ فتح پور میں سرخ مرچ مضر صحت و ناقص استعما ل کر نے و صفائی کے بہتر انتظا ما ت نہ رکھنے پر مقدمہ کا اندراج کر ایا گیا ۔ اسی طرح ٹیل انڈس میں عارف کر یا نہ سٹور کے ما ل غلام یٰسین کے خلا ف نا قص و غیر معیاری اشیا ء رکھنے پر مقدمہ کا اندراج کروایا گیا ۔ دوران معائنہ اوورچارجنگ و ناقص صفائی پر مختلف دوکا نداروں پر سات ہزار روپے جرما نہ بھی عائد کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کل ہو ں گے، دو گروپ آمنے سامنے ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ بار سمیت تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات منعقد ہو ںگے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارت کے لئے ممبر پنجاب بار کونسل لالہ غلام مصطفی جونی گروپ کے چوہدری نوید احمد گجرصدر جبکہ اختر عباس کھگہ جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہیں جبکہ ان کے مدمقابل صدارتی امیدوار شیخ جاوید اختر ،امیدوار جنرل سیکرٹری محمد فاروق چوہان کو سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مہر احمد علی واندر، چوہدری شوکت علی گجر سمیت ینگ لائرز کی حمایت حاصل ہے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست کے لئے اخلاق احمد ڈوگر بھی پنجہ آزمائی کر رہے ہیں۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے 532ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔