ضلع لیہ میں حکومتی ہدایات کی روشنی میں کالجز کی بھرپور سیکورٹی انتظامات

لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں حکومتی ہدایات کی روشنی میں کالجز کی بھرپور سیکورٹی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں پرنسپلز کالجز میں آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھنے طلباء و طالبات اور اساتذہ کو بھر پو رسیکو رٹی فراہم کر نے کے لئے دی گئی ہد ایا ت پر سختی سے عمل کر ائیں یہ با ت ڈپٹی ڈائریکٹر کا لجز حا فظ محمد اسحاق نے سیکو رٹی انتظا ما ت کے حوالے سے پرنسپلز کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میںپر نسپلز نے کا لجز میں سیکو رٹی کے لئے اٹھا ئے گئے اقداما ت سے آگا ہ کیا ۔اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈی ڈی کا لجز حا فظ محمد اسحاق نے کہا کہ ضلع لیہ کے 5کا مرس و 15دیگر زنا نہ و مردانہ کا لجز کی چار دیواریاں مکمل کر نے اور آئرن بیریر و سی سی ٹی وی کیمرے لگا نے کے لئے ڈیما نڈ حکو مت بھجوا دی گئی ہیں اور ہو م ڈیپا رٹمنٹ کی جا نب سے آمد ہ ہد ایات کی روشنی میں کا لجز کے گیٹ پر منظم انداز میں ڈیو ٹی لگائی جا ئیں۔

آنے والو ں کا ڈیٹا رکھنے کے لئے رجسٹر رکھے جا ئیں اس ضمن میں 53سیکو رٹی گا رڈز کی تعینا تی کے لئے بھی ڈیما نڈ ارسال کی گئی ہیں مو جو دہ چوکیداروں کو سیکو رٹی گا رڈ کی ڈیوٹی کے لئے ٹریننگ کا عمل محکمہ پو لیس کے تعاون سے جا ری ہے اسی طرح انہو ں نے مزید کہا کہ تمام کا لجز کے سربراہا ن سیکو رٹی پلا ن مر تب کر کے ایک ایک سیکو رٹی آفیسر مقرر کریں جو سیکو رٹی انتظاما ت کو ما نیٹر کر تے رہیں ۔ اجلاس میں سیکو رٹی انتظا ما ت کے حوالے سے مختلف فیصلے بھی کیے گئے۔

Security Management Meeting

Security Management Meeting