ضلع لیہ میں حکومتی ہدایات کی روشنی میں انسداد بجلی چوری مہم جاری

Electricity

Electricity

لیہ (ایم آر ملک) ضلع لیہ میں حکومتی ہدایات کی روشنی میں انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے جس کے دوران فوکل پرسن ایس ڈی او واپڈا سید علمدار حسین کی قیا دت میں خصوصی چھاپہ مار ٹیم نے جی او آر لیہ میں تحصیلدار محا ل مصفطیٰ کریم کی رہا ئش گا ہ پر ڈائریکٹ سپلا ئی پا ئی گئی جس پر خصوصی ٹیم نے تنصیبا ت اتا ر کر الیکٹر ک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ کے اندراج کے لئے متعلقہ حکا م کو تحریر کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطا بق ضلع لیہ میں انسداد بجلی چوری مہم کے سلسلہ میں قائم کر دہ خصوصی ٹا سک فورس جس میں ایس ڈی او علمدار حسین شاہ ، ایل ایس خا لد محمو د ، حا جی محمد یو سف ، غلا م فرید ، اسٹنٹ سب انسپکٹر پو لیس عبد الجبار و دیگر حکا م کے ہمر اہ جی اوآر لیہ میں رہا ئش پذیر تحصیلد ار محا ل مصطفی کر یم کے مکا ن پر چھا پہ ما را جہا ں ڈائر یکٹ سپلا ئی کے ذریعے گھر میں بجلی استعمال کی جا رہی تھی واپڈا حکا م نے بجلی کی تا ریں قبضہ میں لے کر الیکٹر ک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر نے کے لئے متعلقہ حکا م کو تحریر کر دیا ہے اس مو قع پر ایس ڈی او نے بتا یا ہے کہ ضلع لیہ میں انسداد بجلی چوری مہم کے سلسلے میں مختلف خصوصی ٹیمیں ضلع بھر میں چیکنگ و ما نیٹرنگ کا عمل بروئے کا ر لا رہی ہیں ۔نوٹ اس خبر سے متعلقہ تصویر بھی ارسال ہے۔