ضلع لیہ میں پولیو مہم کے سو فیصد اہداف کے حصول کا انحصار

Polio Drop

Polio Drop

لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں پولیو مہم کے سو فیصد اہداف کے حصول کا انحصار ، منظم ، جا مع و مر بو ط بنیا دوں پر ٹرینڈ پو لیو ٹیموں کی کا ر کر دگی پر منحصر ہے یہ با ت ای ڈی او صحت ڈاکٹر احمد حسن نے چوبا رہ ، فتح پور و کروڑ لعل عیسن میں پو لیو ٹیموں کی پیشگی انتظا ما ت کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کے جا ئزہ کے مو قع پر کہی۔

اس موقع پر ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ و ڈاکٹر محمد اقبال خان نے بریفنگ کے دوران ٹریننگ سیشن میں پو لیو ٹیمو ں کے اراکین کی شرکت اور ٹریننگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع پر ای ڈی او صحت نے پو لیو ٹیمو ں کے اراکین سے عملی طور پر پو لیو کے قطرے پلا نے ، فارم پُر کرنے ، نشانا ت لگا نے ، ڈور ما رکنگ و پو لیو شیٹس کو پُر کر نے ایسے معاملا ت کے بارے میں آگا ہی حاصل کی۔

اس موقع پر انہو ںنے کہا کہ پو لیو ٹیمیں ٹریننگ سیشن کے دوران آئس بکس کے استعما ل ، ویکسی نیشن کی مقدار اور درست استعما ل کو یقینی بنا نے کے لئے ٹریننگ سیشن کے دوران پو ری دلجمعی اور لگن سے ٹریننگ حاصل کر یں تا کہ ان کی کا رکر دگی مزید بہتر ہو اور سو فیصدا ہداف کے حصول کو یقینی بنا یا جا سکے۔