ضلع لیہ میں موسم بہار فیسٹول کے انعقاد کا مقصد ثقافتی وتہذیبی ورثے کے احیاء کو یقینی بنانا ہے، رانا گلزار احمد

لیہ ( نامہ نگار ) ڈی سی اولیہ رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ ضلع لیہ میں مو سم بہار فیسٹول کے انعقاد کا بنیا دی مقصد شہر یو ں کو معیا ری تفریح کی فراہمی قابل فخر اور درخشندہ ثقافتی و تہذیبی ورثے کے احیاء کو یقینی بنانا ہے

یہ بات انہو ں نے مو سم بہار فیسٹول انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر ، اسسٹنٹ کمشنر کر وڑ محمد تنو یر یزداں ، اسسٹنٹ کمشنر چوبا رہ جا م آفتا ب حسین ، ڈی او سی ارشد احمد ، ڈی ایل اوریا ض اخترشاہ ، ڈی او جنگلا ت ، زراعت اعجاز تبسم ، ڈی او سپو رٹس سیف الرحمن ، ڈی ڈی او سپو رٹس ملک انوار احمد ، ڈی او تعلیم شیخ محمد رفیع ، ڈی سوشل ویلفیئر مشتاق حسین ،ٹی ایم او چوبا رہ ممتاز حسین کلا چی ، تحصیلدار محال محبو ب اقبال ہنجراکے علا وہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران ڈی او سی نے مو سم بہار فیسٹول میں آٹھ مختلف کھیلوں کے مقابلوں ، سکولوں میں تقریری مقابلوں ، پھولو ں کی نمائش ، پپٹ شو ، خوبصورت نر سریوں کی نما ئش ، سٹا لز و سپو رٹس کیمپلس جمنیزیم میں منعقدہ موسم بہار فیسٹول تقریبا ت پر روشنی ڈالی ، اجلاس میں ڈی او سپو رٹس سیف الرحمن نے بتا یا کہ مو سم بہار فیسٹو ل میں فٹ بال ، ہا کی ، کر کٹ ، بیڈ منٹن ، والی بال ، با ڈی بلڈنگ، ٹیبل ٹینس و دیسی کشتیوں کے مقابلے کرائے جا ئیںگے۔ اسی طرح ڈی ایل او نے پپٹ شو ، ڈی او تعلیم نے ضلع بھر کے تعلیمی سکو لو ں میں تقریری مقابلوں ، جبکہ ڈی او زراعت و جنگلات نے پھو لو ں ونر سریوں کی نما ئش کے با رے میں بتا یا ۔اجلا س میں جمنیزیم کے احا طے کو درست کر نے ، ٹینٹ و سٹیج لگانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔

اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے ڈی سی او لیہ نے کہا کہ موسم بہار فیسٹول کے ذریعے جہاں ثقافتی و تہذیبی روایا ت کو حیا ت نو عطا ہوتی ہے وہیں نو جوان نسل کو معیاری تفریح سہو لتوں کی فراہمی سے نو جوان نسل کی توانائیوں کو تعمیر ی اور مثبت سانچوں میں ڈھا لنے میں نما یاں مدد ملتی ہے انہو ں نے کہا کہ مو سم بہار مسرتوں کا پیامر ہے اور مو سم بہار میں قدرت کی رعانائیاں اپنے عوج کما ل پر ہو تی ہیں اور سپو رٹس فیسٹو ل میں اس امر کو یقینی بنا یا گیا ہے کہ شہر یو ں کو رنگا رنگ ، دلفریب ، تفریحی سر گر میو ں سے لطف اندوز ہو نے کے لئے تمام تر ضروری سہو لتیں بہم پہنچائی جا سکیں ،انہو ںنے سپو رٹس فیسٹول کے انعقا د کو کا میا بی سے ہم کنا ر کر نے کے لئے تمام محکمو ں کے ما بین مثالی رابطے ، تعاون و ہم آہنگی کو مزید موثر اور ثمر آور بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہد ایت کی۔

Layyah Spring Festival Meeting

Layyah Spring Festival Meeting