ضلعی سطح پر ہونیوالے مقابلوں میں تحصیل وزیر آباد نے 5 کھیلوں میں اول پوزیشن حاصل کر لی
Posted on February 5, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
وزیر آباد: پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ضلعی سطح پر ہونیوالے مقابلوں میں تحصیل وزیر آباد نے 5 کھیلوں میں اول پوزیشن حاصل کر لی۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت ضلعی سطح پر 20 مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد 5 تحصیلوں کے مابین ہوا۔
نتائج کے مطابق تحصیل وزیرآباد نے ضلع بھر میں کبڈی، رسہ کشی، بلیئرڈ ،باڈی بلڈنگ کی 2کٹیگریز سمیت پانچ کھیلوں میں پہلی جبکہ دیگر چھ کھیلوں کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
انجمن تحفظ حقوق عوام کے صدر افتخار احمد بٹ، سینئر صحافی شیخ صلاح الدین، محمد عبداللہ وڑائچ، لالہ شکیل، ملک محمد شعیب، تحریک انصاف کے راہنما اویس اکرم سپال اور دیگر نے پنجاب فیسٹیول کے ضلعی مقابلہ جات میں شاندار کارکردگی پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر وزیر ٹی ایم اے رائو سہیل اختر کو مبارکباد پیش کی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com