ضلع ملیر کے مختلف یوسیز میں پیدائش و اموار اور نکاح و طلاق رجسٹریشن سرٹیفکٹ میں لوٹ مار جاری

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کچھی ویلفیئر کمیٹی کھو کھرآپار کے رہنماء رمضان کچھی،صدیق جاموٹ ،عرفان خاصخیلی ،مجید بلوچ ،یوسف کچھی اور دیگر نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سے پر زور اپیل کی ہے کہ ضلع ملیر کے یوسی 10غازی بروہی ،یوسی 11جعفر طیار اور یوسی 12غریب آباد میں پیدائش و اموات ،نکاح و طلاق رجسٹریشن سرٹیفکٹ پر رشوت خوری کا نوٹس لیکر عوام کو یوسیز میں موجود کرپٹ عناصر سے نجات دلائیں۔

رہنمائوں نے کہاکہ پیدائش و اموات سرٹیفکیٹ کی فیس 50روپے مقرر ہے مگر 500روپے وصول کئے جارہے ہیں جبکہ نکاح نامہ اور طلاق رجسٹریشن سرٹیفکٹ پر 5ہزار روپے تک وصول کئے جارہے ہیں جو لوگ رقم نہیں دیتے ان کے کاموں کو مہینوں لٹکا دیا جاتا ہے۔

یوسی آفس میں کرائے کے لوگوں کے ذریعے یوسی آفس میں گالم گلوچ کیا جاتا ہے رشوت کی رقم یوسی چیئر مین ،سیکریٹری اور اُن کے چیلے تقسیم کرلیتے ہیں جبکہ سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے عوام شدید اذیت کا شکار ہیں ایک طرف تو یوسیز میں لوٹ مار اور رشوت خوری کا بازار گرم ہے۔

جبکہ دوسری طرف علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات اور مچھروں کی بہتات سے عوام شدید مسائل سے دو چار ہیں۔
جاری کردہ :۔ سیکریٹری اطلاعات