جمعیت علماء اسلام ضلع جھنگ کی مجلس عمومی کا اہم اجلاس منعقد ہوا

Meeting

Meeting

جھنگ : جمعیت علماء اسلام ضلع جھنگ کی مجلس عمومی کا اہم اجلاس زیرصدارت امیر ضلع ملک عبدالرزاق کھوکھر منعقد ہوا جس میں تنظیمی وملکی صورت حال کا جا ئزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کہ عیدالفطر کے فوراً بعد ضلع جھنگ کی تمام تحصیلوں میں کنونشن منعقد کئے جا ئیں گے اس کے بعد ایک بھرپور ضلعی کنونشن کیا جا ئے گا جسمیں مرکزی قائدین شریک ہونگے۔

فیصلہ کیاگیا کہ جے یو آئی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اس سلسلہ میں ایک سیاسی کمیٹی بنادی گئی ہے اجلاس میں چوھدری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ ، عبدالرحمن عزیز، حاجی خالدمحمود ڈھڈی،خالدمصطفی ترک ، قاری ریاض بلوچ، ملک غلام عباس ، ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں جمعیت طلباء اسلام کے خصوصی وفد نے شرکت کی جس نے جے ٹی آئی کی رکنیت سازی مہم جو کہ پورے ملک جا ری ہے کے حوالہ سے بریفنگ دی اجلاس میں جے ٹی آئی ضلع جھنگ کے کنوینئرمحمد عثمان خالد کے ساتھ مکمل اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کر ائی گئی۔

اجلاس میں مرکزی شوریٰ کے رکن چوہدری شہباز احمد گجرایڈووکیٹ نے مرکزی وصوبائی جماعت کے حوالہ سے پالیسی پر تفصیلاً بریفنگ دی اجلاس میں کہا گیا کہ آصف زرداری سابق صدر کی طرف سے مسلح افواج پر تنقید بلاجواز ہے جس سے اغیار کی حوصلہ افزائی ہو گی کہا گیا کہ رینجر کا کراچی میں اپریشن کے حوالہ سے کردار قابل تحسین ہے تمام سیاسی قوتیں اسکی پشت پناہی کریں ۔اور مطالبہ کیا گیا کہ جھنگ میں ٹرانسپورٹ کے اڈوں کو لاری اڈہ منتقل کئے جا ئیں شہر میںا ڈے غیر قانونی ہیں ختم کئے جا ئیں ۔ جھنگ میں میڈیکل کالج قائم کیا جا ئے اور جھنگ میں سڑکوں کی تعمیر میں بدعنوانیاں ہو رہی ہیں اسکی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں۔