لاہور (جیوڈیسک) ق لیگ کے رہنما پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہر ضلع میں منی مارشل لا نافذ ہے، ظلم کرنے والے پولیس اہلکاروں کی فہرستیں بنانا شروع کر دی ہیں۔ پٹرول نہیں مل رہا ہر ضلع میں کارکن محصور ہیں۔
انقلاب ایک ماہ بھی جاری رہ سکتا ہے۔ حکومت کیا کرے گی، عوام کی بھلائی کے لئے انقلاب کا آغاز کیا ہے، حکمران کس کس شہر کو بند کریں گے، آخر کار یہ خود بند ہو جائیں گے۔ عورتوں اور بچوں کو مارنے کا کیا جواز ہے۔ کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی ہے۔
گفتگو کرتے انہوں نے عمران خان سے کہا ہے کہ مقصد ایک ہو تو لائحہ عمل بھی ایک ہونا چاہئے کارکنوں کی جتنی چاہے گرفتاری کر لیں فرق نہیں پڑے گا۔ دس کروڑ آبادی والے صوبے میں لوگ محصور ہو کر رہ گئے۔ سڑکیں سیل ہیں۔ آئی ڈی پیز کو بھی تیل نہیں مل سکے گا۔ حکمرانوں کے رویے غیر جمہوری ہیں۔ حکمران جمہوریت کو بدنام کرنا چھوڑ دیں حالات بدلتے نظر آرہے ہیں ظالم پولیس اہلکاروں کے ساتھ جو ہو گا وہ دنیا دیکھے گی۔