ننکانہ صاحب:مختلف ٹریفک حادثات، 6 افراد زخمی

Accidents

Accidents

ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) بچیکی روڈ پر کوٹ غلام رسول سٹاپ کے قریب تیز رفتار رکشہ نے موٹر سائیکل کوٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں طالبعلم عبدالواحد شدید زخمی ہو گیا۔ مانانوالہ روڈ پر کھیپ والی سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل پھسل گئی جس کے نتیجہ میں عبدالرحمن شدید زخمی ہو گیا۔

مانانوالہ صفدرآباد روڈ پر تیز رفتار دو کاریں آ پس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں مشتاق، امجد اور محمد یعقوب شدید زخمی ہوگئے۔ مانانوالہ جی ٹی روڈپر تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کار سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں سہیل منظور شدید زخمی ہو گیا۔ان تمام زخمیوں کو طبی عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔