ضلع گجرات کا مایہ ٔ ناز کرکٹ کلب مقصود کرکٹ کلب ایک قدم اور آ گے

Gujarat

Gujarat

گجرات : ضلع گجرات کا مایہ ٔ ناز کرکٹ کلب مقصود کرکٹ کلب ایک قدم اور آگے۔ سروس موڑ پر پیر مقصود سپورٹس شاپ کا قیام عمل میں آ گیا۔ مقصود کرکٹ کلب کے زیر اہتما پر وقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ پیر مقصود سپورٹس کا افتتاح ڈائریکتر اوورسیز فائونڈیشن لاہور ملک ندیم سرور نے کیا اور آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمدہ شریف کے زیب سجادہ نشین صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی نے خیر و برکت کی دُعا کروائی۔

مہمانوں کا استقبال چیف ایگزیکٹو نثار احمد نثاری’ MCC کے صدر شیخ محمد شفیق’ فنانس سیکرٹری نوید اختر اور شہزاد افضل اور یحییٰ نثار نے کیا۔ جبجکہ افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں میاں سہیل منیر’ شیخ عابد قمر’ حاجی ماجد ہمایوں’ ڈاکٹر شیراز الحق’ رانا عشرت ناز’ شیخ زعیم’ وقار احمد قاری’ چوہدری مظہر’ وحید حسین بٹ’ امان الٰہی’ ندیم بھٹی’ محمد ارشد’ صاحبزادہ پیر حسنان محبوب’ ڈاکٹر ناصر’ نصرت’ چوہدری عاشق حسین’ باری شاہ’ رمیض رضا’ غلام قادر قادری’ محمد عثمان’ بھائی رشید’ عثمان بٹ سنی’ ظہیر عاشق (ناروے)’ محمد رزاق’ ندیم اکرم’ پروفیسر عارف چٹھہ’ پروفیسر ستسار’ عامر علی’ میر نعمان صدر پیرڈائزر کرکٹ کلب ‘ ذوالفقار احمد’ محمد اختر’ عثمان’ محمد ذیشان’ ندیم اکرم’ نبیل رشید’ شیراز احمد’ بھائی مدثر’ عمر شفیق’ چوہدری منیر’ حافظ اللہ دتہ’ اظہر بٹ’ وحید احمد سیکرٹری عمران خان کرکٹ کلب’ صحافی محمد سجیل خان’ و دیگر افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ملک ندیم سرور نے کہا کہ مقصود کرکٹ کلب کے ساتھ ہماری بہت سی پرانی یادیں وابستہ ہیں۔ نثار احمد نثاری نے یک اچھا فیصلہ کیا ہے۔ صاحبزادہ پیر مقصود الحق کی خواہش تھی کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کیا جائے۔ پیر مقصود سپورٹس شاپ کے قیام سے اُنکی روح کو مسرت ہو گی۔ اللہ تعالیٰ کرکٹ کی دنیا میں ان کا نام ہمیشہ زندہ رکھے۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی نے کہا کہ پیر مقصود الحق اکثر کہتے رہتے تھے کہ کرکٹ میری زندگی ہے۔ مقصود کرکٹ کلب کے قیام سے ضلع گجرات میں کرکٹ کو فروغ ملے گا اور اُنکی یاد تازہ رہے گی۔

چیف ایگزیکٹو نثار احمد نثاری نے کہا کہ پیر مقصود الحق سپورٹس پر آنے والے کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے کھلاڑی اور خصوصی ڈسکائونٹ پر سامان دیا جائے گا۔ پیر مقصود الحق سپورٹس کے قیام کا مقصد کاروبار کرنا نہیں بلکہ پیر مقصود الحق کی خواہشات کے مطابق ضلع گجرات میں کرکٹ کے فروغ دینا ہے۔ ہم ان کی تعلیمات پر عمل پیرا رہیں گے اور تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کے بے حد مشکور ہیں۔