ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) تحصیل آفس ٹیکسلا میں راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام تقریب ، شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے جدید مشینری سے لیس مزیدچھ گاڑیا ں ٹیکسلا شہر کو دے دی گئیں،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما معاون خصوصی چوہدری نثار علی خان شیخ محمد اسلم، شیخ زیشان سعید،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ، ٹی ایم او ٹیکسلا قمر زیشان، صدر سردار ممتاز پسوال، شہزادہ سید عمران حیدر نقوی،مسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلا کے صدر فیاض خان تنولی،سلطان شاہ کاظمی، شیخ صوفیان مسعود،مسلم لیگ ن کے منتخب کونسلران زیشان صدیق بٹ، ایوب صراف،شفاقت بٹ،راجہ کامران ایڈووکیٹ،طاہر محمود طاہری،عمر رشید،ملک پرویز ٹھیکیدار،ملک عارف جمیل،سید محمود شاہ،شیخ ساجد محمود،شیخ وحید الدین ، گلزار شاہ،کونسلر کینٹ بورڈ واہ کینٹ حاجی عبدالرحمان، کے علاوہ ایڈووکیٹ میر ناصر بلال، میر شاہین،رفاقت حسین،ملک اللہ دتہ اعوان،طارق سروراعوان،ملک طارق محموداور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عرفان احمد قریشی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی طرز پر ٹیکسلا میں بھی صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے جدید مشینری سے مزین گاڑیاں چھ گاڑیاں ٹیکسلا میں فراہم کی گئی ہیں،شہر کی صفائی کے لئے لوگوں کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا،مسلم لیگ ن کے ضلع راولپنڈی کے صدر سردار ممتاز پسوال کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل چوہدری نثار علی خان کے خصوصی تعاون سے صفائی کا بہترین نظام مہیا کرنے کے لئے آر ڈبلیو ایم سی کی خدمات حاصل کی گئیں،ساڑھے تین کروڑ کی لاگت سے صفائی کے لئے جدید مشینری ٹیکسلا شہر میں مہیا کی گئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یاہں سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے رتی بھر کام نہیں کیا جبکہ مذکورہ حلقہ سے ہارنے والے نے عوامی فلاح و بہبود کے میگا پروجیکٹس جس میں سات اربکی خطیر رقم سے تیار ہونے والا پانچ سو بستروں پر مشتمل واہ جنرل ہسپتال ودیگر ترقیاتی منصوبے مکمل کئے،اور ٹیکسلا واہ کینٹ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا،اختتام پر راوپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے ٹیکسلا شہر کو صفائی کے لئے ملنے والی چھ جدید مشینری سے مزین گاڑیوں کاباقائدہ فیتا کاٹ کر افتتاح کیا گیا۔