ضلعی آفیسران کا ڈپٹی کمشنربھمبر چوہدری محمد طیب کی زیر صدارت اجلاس
Posted on September 20, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی آفیسران کا ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب کی زیر صدارت اجلاس۔ اجلاس ڈپٹی کمشنر کے آفس میںمنعقد ہوا اجلاس میں ضلع بھمبر کے اندر مختلف محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا محکموں کے آفیسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور جاری منصوبوں کی رپورٹ پیش کی ڈپٹی کمشنر نے تمام جاری منصوبہ جات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی خاص طور پر بھمبر برنالہ اور بھمبر سماہنی روڈ کو جلد ازجلد مکمل کروانے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نے بھمبر برنالہ اور بھمبر سماہنی روڈ پرہونے والے حادثات کابھی نوٹس لیا۔
اجلاس میں SSPچوہدری غلام اکبر، ایکسین برقیات مقصود منہاس ،ACبرنالہ امجد علی مغل ،ACبھمبر چوہدری طالب حسین ،ACسماہنی چوہدری حق نواز ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف،ADلوکل گورنمنٹ راجہ محمد اسلم ،SDOکنسٹرکشن عدیل اسلم ،DFCچوہدری محمد ضمیر ،ASOمحکمہ خوراک محمود علی خان ،ہیڈ کلرک ڈی ای او راجہ قمر زمان ،کلرک دی ای او محمد اعظم،چیف آفیسر بلدیہ محمدفیاض چوہدری ، DHO ڈاکٹر طارق محمود ،SDO عمارات محمد صدیق ،SDO پبلک ہیلتھ محمداخترشاہین ،جاوید اقبال 1122،زراعت آفیسر شوق سبحانی ،لائیو سٹاک ڈائریکٹر ڈاکٹر مقبول ،ڈائریکٹر امورحیوانات ڈاکٹرتصور چیمہ ،SDO شاہرات محمد فاروق زبیر ،MSڈاکٹر اقبال حسین ،ایس ای برقیات چوہدری احمد حسین نے شرکت کی۔