ضلع پولیس لیہ نے منشیات فروشوں کی بیخ کنی کے لئے خصوصی مہم شروع کی ہوئی ہے

Tariq Pahar

Tariq Pahar

لیہ (نامہ نگار) ضلع پولیس لیہ نے منشیات فروشوں کی بیخ کنی کے لئے خصوصی مہم شروع کی ہوئی ہے جس کے دوران 1020 بوتل دیسی و ولائتی شراب، ایک کار اور دو منشیات فروشوں کی گرفتاری اسی وسیع تر سلسلے کی عملی کڑی ہے جس کا بنیادی مقصد لیہ سٹی کو منشیا ت ایسی لعنت سے محفوظ بنانا ہے یہ بات ڈی ایس پی صدر محمد ظفر بزدار نے تھا نہ سٹی لیہ میں شراب بر آمدگی کے با رے میں بریفنگ کے دوران بتا ئی۔ایس ایچ او انسپکٹر تھا نہ سٹی محمد وسیم اکبر لغا ری بھی مو جو د تھے ،ایس ایچ او سٹی نے بر آمدگی کے بارے میں بتا تے ہو ئے کہا کہ پو لیس تھا نہ سٹی ، منشیا ت فروشوں کی گرفتا ری کے لئے وسیع پیما نے کا م کر رہی ہے اور ایک اطلا ع کی روشنی میں گزشتہ شب پو لیس تھا نہ سٹی کی خصوصی ریڈنگ پا رٹی جس میں ایس ایچ او سٹی کے علا وہ اے ایس آئی سلیم ، ہیڈ کا نسٹیبل عبد الرشید ، ایس آئی سلیم شامل تھے نے مشہور زما نہ منشیا ت فروش جا وید آرائیں اور اکرم شور کو ٹی کو گرفتار کر کے کار 2-Dسے 1020بو تل دیسی و ولا ئتی شراب بر آمد کر لی ، ملزما ن نے بتا یا کہ یہ شراب نذیر اوڈھ اور غفار اوڈھ کو سپلا ئی کے لئے لا ئی گئی تھی ، ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور سورس آف سپلا ئی کے لئے ریٹ کیا جا رہا ہے انہو ں نے مزید کہا کہ یہ خصوصی مہم منشیا ت فروشوں کی بیخ کنی تک جا ری ہے رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس 21 جنو ری کو 2 بجے دن ڈی سی او لیہ کے کا نفرنس روم میں منعقد ہو گا اجلاس کی صدارت ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد کر یں گے۔