قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے کہاانصاف ہر شہری کا حق ہے جو شہریوں کو ہر صورت میں ملنا چاہیے ہم نے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا بالکل تہیہ کر رکھا ہے اور انشاء اللہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔
وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں کھلی کچہری کے دوران سائلین سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اب تھانوں میں شہریوں کو عزت بھی ملے گی، انصاف بھی ملے گااور مقدمات کی تفتیش سو فیصد نہیں بلکہ ہزار فیصد میرٹ پر ہو گی۔
کھلی کچہری کے دوران 67 سائلین نے درخواستیں گزاری جن پر ڈی پی او قصور نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔انہوں نے کھلی کچہری کے دوران فرائض سے غفلت برتنے پر کئی ایک افسران کی سرزنش بھی کی۔